ممبئی میں 4 منزلہ عمارت منہدم: 7 افراد ہلاک، 40 کے دبے ہونے کا خدشہ

مرنے والوں میں ایک تین ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔ اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔معلومات کے مطابق صبح جس وقت حادثہ ہوا نیچے کام چل رہا تھا۔ عمارت 15 سالہ پرانی ہے۔ اس میں غیر قانونی تعمیرات کا کام چل رہا تھا۔ عمارت میں کل 16 فلیٹ ہیں۔ گراؤنڈ فلور میں ایک نرسنگ ہوم بھی چل رہا تھا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کی وجہ گراؤنڈ فلور پر نرسنگ ہوم میں رینوویشن کا کام چلنا ہے۔ کام کے دوران عمارت سے پلر کو ہٹا دیا گیا تھا، اس کی وجہ سے عمارت گر گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں اور ایمبولینس وہاں بھیجی گئیں۔ اب تک 10 لوگوں کو ملبے سے زندہ نکالا گیا ہے۔

Share this post

Loading...