ممبئی جارہی درنٹو ایکسپریس کے9کیبن کرناٹک کے گُلبرگہ کے قریب پٹری سے اُتر گئی(مزید اہم ترین خبریں)

گُلبرگہ پولیس سپریٹینڈینٹ مسٹر امیت سنگھ نے بتایا کہ یہ حادثہ گُلبرگہ سے تقریبا20کیلو میٹر دور مترور گاؤں اسٹیشن میں ہوا ۔اس حادثہ میں2افراد ہلاک اور8 دیگرزخمی ہوگئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ سکندرآباد سے ممبئی جارہی لوک مانیہ تلک ایکسپریس کے مترور اسٹیشن پر پٹری سے اُتر جانے سے2افراد کی موت ہوگئی اور8دیگر زخمی ہوگئے ۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ دیر رات سوا2بجے کے قریب ٹرین کے9ڈبے پٹری سے اُتر گئے ۔انھوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور زخمیوں کو مہاراشٹرا کے شولا پور سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریلوے بورڈ کے چیرمن مسٹر اے متل نے بتایا کہ وزیر ریلوے مسٹر سریش پربھو نے حادثہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ ریلوے سیکوریٹی کمشنر سنٹرل سرکل اس سلسلہ میں تحقیقات کریں گے تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ ریل کے پٹری سے اُترنے کی وجہ کیا تھی ۔مسٹرمتل نے بتایا کہ ریلوے نے حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو2-2لاکھ روپیے‘ شدید زخمی ہوئے لوگوں کو50-50ہزار روپیے اور دیگر زخمیوں کو25-25ہزار روپیے کی فضل رقم دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جائے وقوعہ پر بچاؤ اور امدادی مہم جاری ہیں اور طبی ٹیم حادثہ پر پہلے ہی پہنچ چکی ہے‘ اور میں بھی امدادی کاموں کی نگرانی کیلئے حادثہ کیلئے روانہ ہوا ہوں ۔ریلوے ہیلپ لائن گُلبرگہ کا ہیلپ نمبر0847-2255066, 2255067‘سکندرآباد کا ہیلپ نمبر040-27700968‘شولا پور کا ہیلپ نمبر0217-2313331‘چھتر پتی شیواجی ٹرمنس کا نمبر022-22694040‘لوک مانیہ تلک ٹرمنس کا نمبر 022-25280005 ‘فلاح و بہبود 0251-2311499ہیں ۔ ریل ترجمان مسٹ رانیل سکسینہ نے بتایا کہ ٹرین نے اپنی آگے کے سفر شروع کردیا ہے ۔ اور ایک لائن کو دوبارہ چالو کردیا گیا ہے ۔ ریل پٹری سے اُترنے کی وجہ سے آغاز میں دونوں لائنوں کو رکاؤٹ پیدا ہوگئی تھی ‘لیکن اب ایک لائن کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ کوئی بھی مسافر راستے میں پھنسا ہوا نہیں ہے ۔***


بیدر میں امن کمیٹی کا ڈپٹی کمشنر بیدر کی صدارت میں اجلاس کا انعقاد

بیدر۔12؍ستمبر۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔دفتر ڈپٹی کمشنر بیدر کے اجلاس ہال میں امن کمیٹی کا ڈپٹی کمشنر بیدر کی صدارت میں اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ڈپٹی کمشنر بیدر مسٹرانوراگ تیواری نے اجلاس کو مُخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ 17؍ستمبر سے منائے جانے والے گنیش اُتسؤ تہوار کو پُر امن اور بھائی چارگی سے منانے کی بیدر ضلع کی عوام سے پُر زور اپیل کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ امن و امان کو برقرار رکھتے ہوئے تہوار منایا جائے ۔اشتعال انگیز نغمیں نہ لگائیں جائیں ‘ انھوں نے یہ انتباہ دیا کہ اگر کسی بھی طرح کے اشتعال انگیز نغمیں لگائے جانے سے متعلق شکایت موصول ہوگی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ضلع بیدر میں بٹھائے جانے والے گنیش مورتیوں کی فہرست پیش کرنے اجلاس میں موجود ایس پی بیدر مسٹر سدھیر کمار ریڈی نے ہدایت دی ‘ ساتھ ہی اس بات کی ہدات دی کہ گنیش کی مورتیاں بٹھانے والوں کے شناختی کارڈ رکھیں جائیں اور رات 10بجے کے بعد مائیک کا استعمال نہ کیا جائے ۔راستے پر پینڈال نہ بنائیں جائیں ۔گنیش بٹھانے کیلئے عوام سے کسی بھی طرح کا زبردستی چندہ وصول نہ کریں ۔گنیش وسرجن جلوس کا جلد آغاز اور اختتام کیا جائے ۔اجلاس میں شریمتی جی سنگیتاایڈیشنل ایس پی ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ‘اسسٹنٹ کمشنرانس کے زویا موجود تھیں ‘ان کے علاوہ ضلع سطح کے عہدیداران اور مُختلف تنظیموں کے قائدین موجود تھے ۔***


بیدر کے تعلقہ اوار اور بھالکی میں گشت کررہی افواہوں کو ایس پی بیدر نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا

بیدر۔12؍ستمبر۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔ایس پی بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے اوراد اور بھالکی تعلقہ جات کے بعض مواضعات میںیہ افواہیں گشت کررہی ہیں کہ شب کے اوقات میں سارقوں کی ٹولی آئی ہے جس کے سبب عوام میں خوف پیدا ہوا ہے ۔ایس پی بیدر نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے ۔اور یہ اپیل کی ہے کہ عوام کسی بھی وجہ سے خوف زدہ نہ ہو۔بعض عناصر نے اس طرح کی افواہیں پھیلاکر عوام کی پریشان کرنے کی کوشش کی ہے ۔عوام کو چاہئے کہ وہ کسی بھی’’ گروہ سارقوں‘‘ سے متعلق معلومات حاصل ہوں اور کی لینگویج ان سے استعمال کی جانے والی وہیکلس کا نمبر اور ان کے چال چلن کے بارے میں متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں ۔ پولیس اسٹیشن میں عوام کے کال کو قبول نہیں کیا گیا تو راست فون نمبر100یا08482-226704یا ایس پی بیدر کو کال کرے یا سرکل انسپکٹر کو کال کریں ۔***


بیدر ضلع پنچایت دفتر کے اجلاس ہال میں بیدر ضلع میں خشک سالی کی صورتحال کا جائزہ اجلاس

بیدر۔12؍ستمبر۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔بیدر ضلع پنچایت دفتر کے اجلاس ہال میں بیدر ضلع میں خشک سالی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس بیدر ضلع انچارج منسٹر شریمتی اوماشری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں خشک سالی کے علاوہ پینے کے پانی کی سپلائی‘مویشی پالن ‘جسکام ‘ایس ای بی ‘ٹی ایس پی اسکیمات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ شریمتی اوماشری نے ریاستی حکومت کی جانب سے بیدر ضلع کے تمام تعلقہ جات کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دینے کی بات بتاتے ہوئے عہدیداران کو ہدایت کی کہ خشک سالی کے سبب کسانوں کے کھیتوں میں جہاں فصلوں کو نقصانات ہوئے ہیں وہاں جاکر جوائنٹ سروے کرکے صحیح معلومات فراہم کرے۔اوماشری نے کہا کہ خشک سالی سے فصلوں کو ہوئے نقصانات کا محکمہ ریونیو ‘ محکمہ ایگریکلچر کے عہدیداران مشترکہ سروے کریں ۔گزشتہ متربہ سروے میں غلطیاں ہوئیں تھیں ‘فصلوں کے سروے میں غلطی کرکے ناانصافی کی گئی۔تاریخ ملنے کے بعد وزیر اعلی مسٹر سداریا سے بات کرکے باقی رقم جاری کرنے کی گزارش کی جائے گی۔بیدر ضلع میں اب تک 13کسانوں نے خودکشی کی ہے 8کسانوں کے لواحقین میں امداد تقسیم کی گئی ہے۔ 35فیصد فصلوں کو نقصان ہونے پر امسال سے خشک سالی اقدامات کے تحت فی ہیکڑ6ہزار 8سو روپیے اور آبپاشی اراضی کیلئے13,500روپیے تقسیم کئے جارہے ہیں۔گزشتہ مرتبہ فصلوں کا 50فیصد نقصان ہونے والے کسانوں میں امداد دی جاتی تھی۔فصل انشورنس اسکیم میں 15؍ستمبر تک توسیع کی گئی ہے ۔ بیدر ضلع میں اب تک 70فیصد سروے کا کام ہوا ہے ۔انھوں نے ب تایا کہ ضلع بیدر برقی مسئلہ پیدا ہوا ہے اگر بارش ہوتی ہے تو ایک مہینے میں برقی مسئلہ کا حل ہوگا۔حکومت نے تمام بنکوں کو یہ ہدایت جاری کی ہے کہ خشک سالی کے پیش نظر کسانوں سے قرض وصول کرنے کیلئے بنک نوٹس جاری نہ کریں۔اوراد تعلقہ میں بنک سے نوٹس کی اجرائی کے واقعہ کی تحقیقات کرکے کارروائی کرنے بیدر کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی گئی ۔انھوں نے ضلع بیدر میں شوگر فیکٹریوں کا آغاز کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔اجلاس میں مسٹر بھگونت راؤ کھوبا رکن پارلیمنٹ بیدر بیدر کے ڈپٹی کمشنر مسٹر انوراگ تیواری‘ چیف ایکزیکٹیو آيفیسر بیدر ضلع پنچایت مسٹر بی شرد اور ایس پی بیدر مسٹر سدھیر کمار ریڈی و بیدر ضلع کے دیگر عہدیداران موجود تھے ۔***


سرکاری پرائمری اسکول جنواڑہ میں شاہ گنج و جنواڑا کلسٹر سطحی پرتیبھا کارنجی پرو گرام کا انعقاد

بیدر۔12؍ستمبر۔(فکروخبر/محمدامین نوازبیدر)۔سرکاری پرائمری اسکول جنواڑہ میں شاہ گنج و جنواڑا کلسٹر سطحی پرتیبھا کارنجی پرو گرام کے مختلف مقابلہ جات منعقد ہوئے ۔ اس مقابلہ جات کی صدارت محترمہ تارا مولگے انچارج صدر معلمہ سرکاری ہائی اسکول جنواڑہ نے کی اور اپنے صدارتی خطاب میں بتایا کہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف مقابلہجات میں حصہ لینا چاہیے اور ہمارے ضلع کے طلباء کلسٹرسطح سے لے کر تعلقہ و ضلع سطح میں کامیابی حاصل کر کے ریاستی سطح میں بھی اپنا مقام بناتے ہوئے اول مقام حاصل کریں ‘تب ہی ہمارے ضلع کا نام روشن ہو گا ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے محترمہ جئے شری گرام پنچایت چیر پرسن جنواڑہ‘ جناب محمد اعجاز احمد خازن سرکاری ملازمین اسوی ایشن و سکریٹری سرکاری ٹیچرس اسوی ایشن تعلقہ بیدر ، محمد شجاعت علی ، سیدفخرالدین ڈائریکٹر سرکاری پرئمری ٹیچرس اسوی ایشن بیدر نے شرکت کی ۔ استقبالیہ کلمات مسٹر راجکمار سی آر سی جنواڑہ نے ادا کئے ۔ جناب محمد اشرف علی سی آر پی شاہ گنج نے پرتیبھا کارنجی پرو گرام کے نعقاد کا مقصد بتایا ۔ جناب اعجاز احمد نے اپنے خطاب بتایا کہ بچے پھولوں کے مانند ہوتے ہیں۔پرو گرام کے آخر میں جناب محمد اشرف علی سی آرپی نے شکریہ ادا کیا نظامت کے فرائض مسٹرتاناجی فزیکل ٹیچر نے ادا کئے ۔ دونوں کلسٹر کے ٹیچرس و طلباء وطالبات کثیر تعداد میں موجود تھے ۔***

Share this post

Loading...