انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اسکول کے ٹرسٹی کمل راج دیو کی دلیل ہے کہ یہ قدم طالبات کی سیکورٹی کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔ کمل راج کا کہنا ہے کہ کچھ طالبات اپنے پورے چہرے کو برقع سے ڈھکی ہوئی ہوتی ہیں ، جب وہ اسکول آتی ہیں تو اسکول کے سیکورٹی اہلکار انہیں نہیں پہچان پاتے ہیں ، ایسے میں طالبات کے ساتھ کچھ انہونی نہ ہوجائے ، اس لئے یہ سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ادھر اسکول انتظامیہ کے اس فرمان کی طالبات کے والدین شدید مخالفت کررہے ہیں۔ انہوں نے اس قدم کو مذہبی جذبات کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا ہے۔
Share this post
