پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مہلوک خاتون کے شوہر موہن گوڈا کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی۔ دوبارہ سنوائی سے قبل ہی موہن گوڈا ضمانت حاصل کرنے کے بعد اگلی عدالتی کارروائی کے لیے حاضر نہ ہوسکا جس کی وجہ سے عدالت نے دوبارہ اسے حراست میں لینے کا حکم جاری کردیا۔ دوبارہ گرفتاری کے کچھ ہی مدت بعد اب کی مرتبہ ملزم ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرتے ہوئے پھر ایک بار جیل سے باہر آیا اور اس مرتبہ بھی عدالتی کارروائی کا سامنا نہ کرتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیاہے۔ عوام میں جہاں ملزم کی ضمانت کو لے کر کئی سارے شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں وہیں ملزم کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کی وجہ پولیس پھر ایک بار پریشانیوں میں گھری ہوئی ہیں۔عدالت نے اب کی مرتبہ سنوائی کا معاملہ پتور کی ففتھ ایڈیشنل کورٹ کے سپرد کردیا ہے اور اس کا ذمہ دار شوا پرساد الوا کو بنایا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے اپنا جال بچھادیا ہے۔
تیز رفتار کار کا پہیہ پھٹ جانے سے کار کو لگی آگ
پانچ میں سے چار افراد محفوظ ، ایک کو معمولی چوٹیں
اڈپی 15؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) کولور سے کاسرگوڈ جانے کے دوران تیز رفتار آلٹو کارکا پہیہ پھٹ جانے سے کار کو اچانک آگ لگنے کی واردات ضلع کے ساستان علاقے میں اہم شاہراہ 66 پیش آئی ہے۔ کار پر سوار چار افراد محفوظ بتائے جارہے ہیں جبکہ ایک کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں۔فکروخبر کے مطابق کولور مندر میں درشن کرکے کاسرگوڈ جانے کے دوران کار کا پہیہ پھٹ گیا جس سے وہ ڈوائیڈر سے ٹکراگئی اور اس میں اچانک آگ لگ گئی۔ کار پر سوار چار افراد کسی طرح بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور ایک سوار کو معمولی چوٹیں پہنچیں ہیں۔ واردات میں کار پوری طرح جل کر خاکستر ہوگئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کار پر پچاس ہزار روپئے نقدی اور تین موبائل بھی آگ کی نذر ہوگئے ۔ ہمیشہ کی طرح فائر بریگیڈ عملہ دیرسے پہنچا تب تک کار کے تمام پرزے جل کر خاکستر ہوچکے تھے۔
ونایک بالیگا قتل معاملہ کے اہم ملزم نریش شونی کو ملی ضمانت
کہیں اہم ملزم کو بچانے کی سازش تو نہیں ؟؟
منگلور /بنگلور 15؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) ونایک بالیگا قتل معاملہ کے اہم ملزم نریش شونی کوبالآخر آج ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی ونایک بالیگا نے ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکا تھا لیکن آج ہائی کورٹ نے اسے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔نریش شونی کی ضمانت کے لیے دولاکھ روپئے کا بانڈ پیپر اور دو لوگوں کی ضمانت لازمی قرار دئیے جانے کے بعد اسے ضمانت پر رہائی کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 21مارچ کو صبح سویرے ونایک بالیگا کا گھر سے مندر جانے کے دوران نامعلوم افرادکی جانب سے قتل کردیاگیا تھا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے اہم ملزم کے طور پر نریش شونی کو گرفتار کرلیا تھا۔ عدالتی تحویل کے دوران نریش شونی پولیس کی جانب سے چھوٹ دئیے جانے کو لے کر پہلے ہی عوام برہم ہوگئے تھے اور ایک مرتبہ جیل کے حدود میں رہتے ہوئے فیس بک پر آن لائن نظر آنے پر کئی سارے اخباروں کی جانب سے اس پر سوال کھڑے کیے تھے لیکن اب انہیں ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت ملنے پر ونایک بالیگا قتل معاملہ کھٹائی میں پڑتا نظر آرہا ہے اور عوام یہ سوال کررہی ہے کہ آر ٹی آئی سرگرم کارکن کے قتل معاملہ میں اس طرح کی لاپرواہی اہم ملزمین کے کو بچانے کی سازش تو نہیں ؟؟
Share this post
