کولمبو کے ایک ہسپتال میں گردہ نکالے کے بعد اسے 3 لاکھ روپے اداکئے گئے۔پولیس نے سنتوش گاولی کی شکایت پر گردوں کی خریدوفروخت میں ملوث تین دیگر افراد سمیت قرض دہندہ انند جھاودا کو گرفتار کرلیا ۔
ریاست ہریانا میں دو ٹرینیں ٹکرانے سے 2 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے
نئی دہلی ۔ 08 دسمبر (فکروخبر/ذرائع) ریاست ہریانا میں دو ٹرینیں ٹکرانے سے 2 مسافر ہلاک اور تقریبا 100 مسافر زخمی ہوگئے ۔منگل کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس حادثہ دھندکے باعث پلوال نامی ضلع کے قریب پیش آیاجو کہ نئی دہلی سے 80 کلو میٹرز کے فاصلے پر ہے ۔رپورٹس کے مطابق دو ہلاک شدگان میں ٹرین کا ڈرائیور بھی شامل ہے ۔.
دریاگنگا میں خودکشی کرنے والے کسان کی لاش ایک ہفتہ کے بعد نکال لی گئی
مظفر نگر ۔ 08 دسمبر (فکروخبر/ذرائع) دریاگنگا کی نہر سے خودکشی کرنے والے کسان کی لاش ایک ہفتہ کے بعد نکال لی گئی۔ منگل کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سندر سنگھ نامی کسان نے قرضہ کے بوجھ کے باعث ناؤنا نامی گاوءں کی قریبی نہر میں کود کر خودکشی کرلی تھی ۔خودکشی کرنے والے کسان کے بیٹے سمیت کمار نے بتایا کہ اس کے والد نے بینک سے قرضہ لیاتھا تاہم قرضہ کی واپس ادائیگی نہ ہونے کے باعث اس کا والد پریشان تھا۔
پیغمبر اسلام ؐ کی شان میں گستاخی مسلمانوں کے منھ پر فائنل طمانچہ :سید جنید اشرف کچھوچھوی
لکھنؤ۔08دسمبر(فکروخبر/ذرائع)آل انڈیا حسینی سنی بورڈ کے قومی نائب صدر سید جنید اشرف کچھوچھوی نے آل انڈیا محمدی مشن کے زیر اہتمام حضور اکرم ؐ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف 13 دسمبر بروز اتوار صبح ساڑھے دس بجے کیمپل روڈ بالا گنج لکھنؤ سے نکلنے والے احتجاجی جلوس و مظاہرہ کی حمایت کر تے ہو ئے کہا کہ دنیا میں کسی بھی خطے میں رہنے والا مسلمان چاہے وہ عرب کا ہو یا عجم کا اس کے ایمان کا کل حصہ حضور اکرم ﷺ پر ہی ہے ۔ ان سے محبت ہی اسلام ہے ۔اوران سے بغض کفر ہے ۔مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے ۔ لیکن اپنے رسول کی شان کی گستاخی ہر گز ہرگز برداشت نہیں کرسکتا ہے ۔ ہندوستان کے مسلمانوں نے اخلاق کی موت کو برداشت کیا ۔ گجرات فساد پر افسوس ظاہر کر کے صبر کیا ۔بے گناہ مسلمانوں کو دہشت گر د کے نام پر جیل میں ڈالا گیا پھر بھی اس نے صبر کیا ۔ آر ایس ایس فکر والوں نے پاکستان بھیجنے کی دھمکی دی ۔ اس نے صبر کیا ۔ کبھی لو جہاد کے نام پر ،کبھی گھر واپسی کے نام پر اسے ڈنسا جانے لگا ۔ اس نے اس پر بھی صبر کیا ۔ حد تو یہ ہو گئی کہ اس کی قومیت پر بھی شک کیا گیا ۔ وہ خاموش رہا ۔ لیکن سازش رچنے والوں نے سوچا کہ مسلمان تو اب بھی خاموش ہے ۔ پھر انہوں نے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی شروع کی ۔ کبھی گورکھپور سے شائع ہونے والی ایک میگزین نے ، بہار سے نکلی ہو ئی ایک گانے کی کیسٹ نے، ہندو مہا سبھا کے کار گزار صدر کملیش تیواری نام کے شخص نے سیدھے طور پر پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی ۔ جو مسلمانوں کے منھ پر فائنل طمانچہ ہے ۔جس کو مسلمان قطعی بر داشت نہیں کرسکتا ہے ۔ ان تمام مدوں کو لے کر ہم اترپردیش حکومت سے مانگ کر تے ہیں کہ ایسے لوگوں کو کم سے کم قومی سلامی ایکٹ کے تحت پابند کیاجائے ۔اور ایسی نفرت آمیز تنظیموں پر پابندی لگائی جائے۔ اور مستقبل میں ایک ایسا قانون بنایا جائے ۔جس سے کوئی بھی شخص ایسی گھنونی واردات کرنے سے قبل سوچنے پر مجبور ہو جائے ۔اور وہ قانون ملک کے شرپسندوں کے لئے ایک نذیر بن جائے ۔
معاشی تنگی کے باوجود تقرریوں میں مصروف وقف بورڈ
لکھنؤ۔08دسمبر(فکروخبر/ذرائع)معاشی تنگی کی مار برداشت کرنے کے باوجود نئی تقرریوں میں لگے وقف بورڈ پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے ہیں ۔ اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ اور شیعہ وقف بورڈ میں پہلے سے کام کررہے ملازمین کو تنخواہ کی مشکلات ستارہی ہے شیعہ وقف بورڈ میں کام کررہے ملازمین کو ۰۲ ماہ سے زیادہ تنخواہ بقایا ہے اس کے باوجود بورڈ نئے ملازمین کی تقرری میں لگاہے ۔ کچھ یہی حال سنی وقف بورڈ کا بھی ہے یہاں بھی ملازمین کو تنخواہ کا مسئلہ بناہوا ہے ۔ ریاست میں وقف املاک ذمہ سنبھالنے والے وقف بورڈ ملازمین کیلئے مہینوں تنخواہ کا نہ ملنا کوئی نئی بات نہیں ہے باوجود ا س کے ملازمین کی کمی بات کررہے وقف بورڈ نئے ملازمین کی تقرری کررہے ہیں ۔شیعہ سنی وقف بورڈ جن کی تنخواہیں حکومت نہیں بلکہ وقف املاک سے ہونے والی آمدنی سے دیاجاتاہے ۔ شیعہ وقف بور ڈمیں تنخواہ کی مشکلات مہینوں سے بڑھ کر برسوں میں پہنچ گیا ہے ۔یہاں کے ملازمین کا لگ بھگ دوبرس کی تنخواہ بقایا ہے ۔ وہیں سنی وقف بورڈ میں بھی تنخواہ کی مشکلات پیداہیں ۔ ملازمین کی تنخواہ سے الگ دونوں وقف بورڈ کے چیئر مین نئی تقرری کرکے بورڈ کے کام کاج کو درست کرنے کی بات کرتے ہیں ۔ سنی وقف بورڈ میں ۱۴ جگہیں اور شیعہ وقف بورڈ میں ۰۴ جگہوں کیلئے تقرری کاسیل سلہ جاری ہے ۔ سنی وقف بورڈ میں جہاں انٹرویو کا مرحلہ چل رہاہے وہیں شیعہ وقف بورڈ میں ابھی درخواستیں جمع کی جارہی ہیں شعیہ وقف بور ڈ کے چیئر مین وسیم رضوی کے مطابق تقری کیلئے نجی ایجنسی کی خدمات لی جائیں گی ۔ ایجنسی آن لائن امتحان کراکر کامیاب امید واروں کی فہرست بورڈ کو دے گی ۔
کہاں سے آئے گی تنخواہ
شیعہ سنی وقف بور ڈملازمین کو تنخواہ وقف املاک سے حاصل ہونے والے ۷ فیصد حصے سے کیا جاتاہے موجودہ حالات میں اسی سے حاصل ہونے والی رقم سے جب بورڈ میں کام کررہے ملازمین کو پوری تنخواہ نہیں مل رہی ہے تو نئے ملازمین کو دینے کیلئے تنخواہ کہاں سے آئے گی ۔ شیعہ او ر سنی وقف بورڈ کئی بار ریاستی حکومت سے بورڈ کیلئے گرانٹ دینے کا مطالبہ کرچکے ہیں ۔ اس کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی گرانٹ منظور نہیں ہوئی ایسی حالت میں پہلے سے ہی تنخواہ کی مشکلات سے جوجھ رہا وقف بورڈ نئے ملازمین کیلئے تنخواہ کا بندوبست کرنا آسان کام نہیں ہے ۔
ناجائز طورسے ای رکشا فروخت کررہے ڈیلروں پر چلا آرٹی او کا ڈنڈا
لکھنؤ۔08دسمبر(فکروخبر/ذرائع) لائسنس نہ ہونے کے باوجو د ناجائز طریقے سے راجدھانی میں ای رکشا کی فروخت کررہے ڈیلروں پر دوشنبہ کو آر ٹی او کا ڈنڈا چلا آرٹی اور سنجے جھا نے دو کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں بند کردیا ۔ وہیں ۵ کے کیش میمو اور اسٹاک رجسٹر ضبط کرلئے ۔ واضح ہو کہ بار بار آرٹی اور دفترسے ہدایت کے باوجود راجدھانی میں ناجائز طورسے ای رکشا کی خوب فروخت ہورہی ہے ۔ یہ ناجائز ڈیلر زیادہ قیمت پر ای رکشافروخت کرکے غریبوں کو تو ٹھگی ہی رہے ہیں اور محکمہ نقل وحمل کے اصولوں پر بھی کھریں نہیں اتررہے ہیں ۔ کئی بار تنبیہ کرنے کے باوجود ای رکشافروخت کرنے والی ناجائز کمپنیوں کے ڈیلروں نے کوئی سبق نہیں لیا ۔ آخر کا ر دوشنبہ کو محکمہ نقل وحمل کے افسران نے اچانک دھاو ا بول دیا اور سیز کرنے کی کارروائی کردی ۔ اے آر ٹی او سنجے جھا نے بتایا کہ ٹھاکر گنج میں رفتار بیٹری رکشا اور اے کے انٹر پرائززکو سیز کردیا گیا ۔ دونوں کمپنیوں کے ڈیلر بغیر ٹریڈ لائسنس کے ہی ناجائز طریقے سے ای رکشا کی فروخت کرتے ہوئے پائے گئے ۔ دونوں کمپنیوں پر سیز کرنے کی کارروائی کی گئی ۔ اے آرٹی اونے بتایا کہ اس کے علاوہ راجدھانی کے این کے آٹوموبائلس اور ۵ کمپنیوں کے اسٹاک رجسٹر اور کیش میمو ضبط کرلئے گئے ۔ ان کمپنیوں نے اس سے قبل کتنے رکشوں کی فروخت کی ہے اس کی تحقیق کی جائے گی ۔ تحقیق میں قصوروار پائے جانے پر انہیں بھی سیز کیا جائے گا ۔
شادی کا فریب دے کر کی عصمت دری
لکھنؤ۔08دسمبر(فکروخبر/ذرائع)بازار خالہ کے ٹکیت گنج کی رہنے والی ایک لڑکی کو محلہ کے ایک نوجوان نے محبت کے جال میں پھنسایا اور پھر شادی کا فریب دیکر اس کے ساتھ جسمانی رشتہ قائم کیا ۔ اس کے بعد لڑکی نے جب شادی کی بات کی تونوجوان نے شادی سے انکار کردیا ۔ متاثرہ لڑکی نے اسسیل سلے میں بازار خالہ کوتوالی میں ملزم کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی ہے ۔ انسپکٹر بازار خالہ چند رپرکاش سنگھ نے بتایا کہ ٹکیت گنج علاقے میں رہنے والا حنیف دوبئی میں رہ کر کام کرتاہے حنیف نے محلہ میں رہنے والی ایک لڑکی کو پہلے تو محبت کے جال میں پھنسایا اس کے بعد ملزم نے لڑکی سے شادی کی بات کہی شادی کا فریب دے کر حنیف نے لڑکی کے ساتھ جسمانی رشتہ قائم کیا کچھ دنوں تک سب کچھ ٹھیک چلا وقت گزرنے کے بعد جب لڑکی نے حنیف سے شادی کی بات کی تو حنیف نے شادی سے صاف انکار کردیا ۔ حنیف کے انکار کے بعد لڑکی نے اسسیل سلے میں گزشتہ ۵ نومبر کو بازار خالہ پولیس سے رابطہ کیا لڑکی کی شکایت سننے کے بعد بازار خالہ پولیس نے اس معاملے میں حنیف کے خلاف عصمت دری کی رپورٹ درج کرلی ہے ۔ پولیس نے لڑکی کی طبی جانج بھی کرائی ۔ انسپکٹر بازار خالہ نے بتایا کہ ابھی یہ بات واضح نہیں ہوسکی ہے کہ متاثرہ بالغ ہے یا نہیں ۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اس بات کا پتہ چل جائے گااور پھر اسی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی ۔
اشتعال انگیز بیان سے اعظم خاں انتخابی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں :معروف خان
متنازعہ بیان دیکر مسلم سماج کو شرمسار کرتے ہیں
لکھنؤ۔08دسمبر(فکروخبر/ذرائع) ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری واقلیتی محکمہ کے سابق چیئر مین معروف خان نے ریاست کے کابینی وزیر اعظم خان کے رام پور میں دئے گئے بیان کی سخت مذمت کی ہے ۔ مسٹر خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر شیوسینا تاج محل کو شیو مندر بنانے کیلئے پہلا پھاؤڑا چلائے تو دوسراپھاؤڑا وہ خود چلائیں گے ۔ معروف خان نے اپنے بیان میں کہا کہ حال ہی میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ تاج محل کبھی شیو مندر تھا اور شیوسینا کا دعویٰ پوری طرح بے بنیاد ہے ۔ اس کے باوجود محمد اعظم خان کا یہ بیان سماج وادی پارٹی کے دوہرے کردار کو ظاہر کرتاہے ۔ مسٹر خان نے کہا کہ کابینی وزیر وقت وقت پر اس طرح کامتنازعہ بیان دیکر مسلم سماج کو سرمشار کرتے ہیں ۔ تو دوسری جانب فرقہ پرست طاقتوں کو مضبوط ہونے کا موقع دیتے ہیں ۔ حال ہی میں وزیر کا جامع مسجد دہلی کی شاہی امام اور آل انڈیا جمعیۃ العلمائے ہند کے جنرل سکریٹری کے بارے میں دئے گئے بیان کو افسوس ناک اور قابل مذمت بتایا ۔مسٹرخان نے کہا کہ وزیر نے بابری مسجد کے ساتھ متھرا کی عید گاہ اور بنارس کی گیان واپی مسجد کے بارے میں بلا وجہ بیان دیکر گڑے مردے اکھاڑنے کا کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں بی جے پی اور اس کی معاون تنظیمیں اس معاملے کو لیکر کوئی بیان بازی نہیں کررہی ہیں ۔ ایسے میں محسوس ہوتاہے کہ مسٹر خان اس طرح کے متنازعہ اور اشتعال انگیز بیان دیکر آئندہ اسمبلی انتخابات میں فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔
زمین کے تنازعہ میں باپ بیٹے پر حملہ
لکھنؤ۔08دسمبر(فکروخبر/ذرائع) گوسائیں گنج کے سٹھولی کلاں گاؤں میں شہزوروں نے اتوار کی شام کو باپ بیٹے پر حملہ کردیا حملے میں باپ سمیت ۳ لوگ زخمی ہوگئے ۔ موقع پر پہنچی پولیس تینوں زخمیوں کو لیکر اسپتال میں داخل کرایا ۔ عالم باغ کے رہنے والے بدماکر پانڈے اپنے کنبہ کے ساتھ رہتے ہیں گوسائیں گنج کے سٹھولی گاؤں میں ان کا پشتینی گھر ہے ۔ بتایا جاتاہے کہ اتوار کی شام بدماکر اپنے والد تارا شنکر پانڈے کے ساتھ اپنے گھر پہنچے تو دیکھا کہ پڑوس میں رہنے والے پی اے سی کے برخاست سپاہی شیام منوہر باجپئی نے مکان کی خالی زمین پر قبضہ کیا جارہاہے ان لوگوں نے جب اس بات کی مخالفت کی تو ملزموں نے گالی گلوچ کرتے ہوئے لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کردیا ۔ متاثر ایک پڑوسی راج کمار کے گھر جان بچاکر داخل ہوگئے ۔ تو شہزوروں نے پتھراؤ کردیا اس واقعہ میں پدماکر ان کے والد شنکر اور راجکمار کی بیٹی کومل زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے تینوں کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا پولیس نے اس معاملے میں متاثر کی تحریر پر نامزد رپورٹ تو در ج کرلی ہے لیکن ابھی کسی کی گرفتاری نہیں کی گئی ہے ۔
یوم جمہوریہ کے پروگرام کے سلسلے میں میٹنگ۱۶ دسمبرکو
لکھنؤ۔08دسمبر(فکروخبر/ذرائع)یوم جمہوریہ کی تقریب ۶۱۰۲ کے پروگراموں کو عملی شکل اور بندوبست کو یقینی بنانے کیلئے ۶۱ دسمبر کو ایک میٹنگ بلائی گئی ہے ۔ میٹنگ کی صدارت ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر کریں گے ۔ یہ اطلاع ندھی شریواستونے دی ۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کا انعقاد کلکٹریٹ واقع اے پی جے عبدالکلام جلسہ گاہ میں شام ۵ بجے کیاگیا ہے ۔ میٹنگ میں شامل ہونے کیلئے سبھی ضلع سط کے افسروں کو اطلاع دیدی گئی ہے ۔
سماجی تنظیموں نے کملیش تیواری کا پتلا نذرآتش کرکے احتجاج کیا
لکھنؤ۔08دسمبر(فکروخبر/ذرائع)پیغمبر اسلا م کے خلاف دئے گئے بیانوں کی مخالفت میں دوشنبہ کو کئی تنظیموں کے رہنماؤں نے بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے قومی صدر کملیش تیواری کا پتلا نذرآتش کیا ۔ مخالفت ظاہر کررہی تنظیموں میں خاص طور سے جن ہت سنگھر ش مورچہ ، اسمارٹ پارٹی آف بھارت مسلم سماج پریشد ، مانو سینا اور مہا کالی سینا راسٹریہ بھاگے داری اندولن وغیرہ شریک تھے ۔ مانو سینا کے کنوینر اور سماجی کارکن محمد آفاق نے کہا کہ ہندوستان ایک غیر جانب دار ملک ہے جہاں آئین کے مطابق سبھی کو مذہبی آزادی حاصل ہے لیکن اس طرح کی نکتہ چینی سے ملک کی یکجہتی سالمیت متاثر ہوتی ہے ۔ وزیراعظم کو اس سے علم میں لیتے ہوئے عوامی مفاد اور ملکی مفاد میں ٹھوس قدم اٹھاکر یقینی کارروائی کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کی پالیسیاں فرقہ پرست طاقتوں کو اسی طرح مضبوط کرتی رہیں تو جمہوریت خطرے میں پڑجائے گی ۔جس کی پوری ذمہ داری مرکزی حکومت کی ہوگی ۔ راشٹریہ بھاگیداری اندولن کے کنوینر پی سی کریل نے کہا کہ مذہب کے نام پر سماج کو تقسیم کرنے والے کو مناسب سزا ملنی چاہئے ۔ ایسی تنظیموں پر پاپندی نافذ کرنا چاہئے جو ملک کو توڑنے کا کام کررہی ہیں ۔ احتجاج میں خاص طورسے اسمارٹ پارٹی آف بھارت کے سکریٹری شیلندر پرتاب سنگھ مہا کالی کے شیوم شرما ،رفیع احمد، وشال گپتا ،روی گپتا ، کملیش یاد و ، مسلم سماج پریشد کے صدر محمدشعیب ، محمد حسین ،سیل مان علی سمیت کثیر تعداد لوگ موجود تھے ۔
Share this post
