ملک کے 9 بڑے ایئر پورٹس پر ای ویزا سہولت کا آغاز(مزید اہم ترین خبریں )

جن شہروں کی ایئرپورٹس پر ای ویزوں کا اجراء ہوگا ان میں نئی دہلی کے علاوہ ممبئی، چنائی، کلکتہ، حیدرآباد، بنگلور، کوچی ، تھیرو ننتھا پورم اور گوا شامل ہیں۔ ای ویزوں کے حصول کیلئے ایئر پورٹس پر نصب مشینوں میں ویزا فیس ڈالنے کے بعد فارم بھرا جاتا ہے اور96 گھنٹے بعد ویزا حاصل ہوجاتا ہے۔ جنوبی کوریا، جاپان، فن لینڈ، سنگاپور، نیوزی لینڈ، میانمر، ویتنام اور لاؤس کو ہندوستان میں ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل ہے۔


اتر پردیش میں 5 بچے تالاب میں ڈوب کر ہلاک 

نئی دہلی ۔27 نومبر (فکروخبر/ذرائع) ریاست اتر پردیش میں 5 بچے تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ اترپردیش کے علاقے لکشمپورخیری میں ایک غریب ریڑھے بان کے بچے چندن چوکی میں اس وقت تالاب میں گر گئے جب اس نے ریڑھے سے جھتے اپنے بیلوں کو تالاب سے پانی پلانے کی کوشش کی ۔ بیل تالاب سے پانی پینے کیلئے جھکے تو ریڑھے پر بیٹھے بچے توازن کھو کر پھسل کر گہرے تالاب میں گر گئے ۔ بچے جو کہ تیرنا نہیں جانتے تھے مقامی افراد کی طرف سے امداد پہنچنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہار گئے۔ بچوں کی عمریں 8 سال سے 15 سال کے درمیان تھیں جن میں 3 بچیاں اوردو بچے تھے۔


ایوان زیریں میں کالے دھن کو تحفظ دینے کے خلاف تری نمول کانگریس 

کا ایک اورانوکھا احتجاج ، اجلاس میں کالی چاردیں لپیٹ کر شرکت 

نئی دہلی ۔27 نومبر (فکروخبر/ذرائع) ایوان زیریں لوک سبھا میں حکومت کی طرف سے کالے دھن کو تحفظ دینے کے خلاف تری نمول کانگریس پارٹی کے ارکان نے پہلے کالی چھتریاں استعمال کئے جانے کے بعد جمعرات کو اس ایشو کو نمایاں کرنے کیلئے لوک سبھا کے اجلاس میں کالی چاردیں لپیٹ کر شرکت کی۔ تری نمول کانگریس پارٹی کے ارکان نے لوک سبھا کی کارروائی شروع ہونے کے بعد’’کالا دھن واپس لو‘‘ کے نعرے لگانے کے بعد اپنی نشستیں سنبھالیں۔ انہوں نے خود کو کالی چادروں میں لپیٹا ہوا تھا تاہم ایوان کی کارروائی میں پہلے کی طرح خلل نہیں ڈالا گیا۔ ان ارکان نے منگل کو ایوان میں آتے ہوئے کالی چھتریاں استعمال کیں جن پر نعرے بھی درج تھے۔

Share this post

Loading...