مجرم کو حراست میں لینے کیلئے پولس نے گھر کے باہر8گھنٹے کیا انتظار(مزید ساحلی خبریں )

اور نکلنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا پولس گھر کے باہر دوسرے دن صبح تک کھڑی رہی ،آخر کار صبح اعلی حکام کو ان حالات سے آگاہ کیا،جس کے بعدپولس سب انسپکٹر سمیت 15پولس اہلکار موقع پر پہنچے،دروازہ توڑنے کی دھمکی ملنے کے بعد بڑی مشکل سے وہ باہر نکلا جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا، بتایا جا رہا ہے کہ عدالت میں پیشی کے بعد اسے عدالتی حراست میں لے لیا گیا 


انجانے میں زہریلے پاوڈر سے دانت صاف کرنے پر ایک خاتون کی موت 

پتور :یکم اکتوبر (فکروخبر نیوز) نادانستہ طور پر بجائے دنت منجن کے زہریلی پاوڈر استعمال کرنے کی وجہ سے ایک خاتون کی موت واقع ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ،مہلوک کی شناخت کوتا کی حیثیت سے کی گئی ہے، واضح رہے کہ یہ واقعہ 4ستمبر کو پیش آیا تھا جس کے چار دن بعد اس زہر کے اثر سے اس کی موت ہوگئی ،بتایا جا رہا ہے کہ کنداپور سے تعلق رکھنے والے ایک فرد کے ساتھ اس کی شادی ہوئی تھی جو کہ بیرون ملک ملازمت کیا کرتا ہے ،جس دن یہ حادثہ ہو ا اس کے کچھ دن قبل ہی وہ اپنے مائیکے پہونچی تھی، اس بات سے بے خبر کہ شیشی میں دنت منجن کے بجائے زہریلا پاوڈر ہے ،دانت مانجھنا شروع کیا لیکن اس کے کچھ منٹوں بعدہی زہر کا اثر اس پر ہونے لگا اور وہ چکرا کر زمین پر گر گئی،گھر والوں کو جیسے ہی اس بات کا احساس ہوا، فوری طور پر اسے ہسپتال داخل کیا گیا لیکن اس کی طبیعت میں ذرا بھی سدھار نہیں آسکا آخر بدھ و اس کی موت واقع ہوگئی ،بلاری پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے 


بنگلور سے منگلور جارہی ایک کار بے قابو ہوکر الٹ گئی: دو ہلاک چھ زخمی 

منگلور: :یکم اکتوبر (فکروخبر نیوز)بنگلور سے منگلور جارہی ایک کار بے قابو ہوکر الٹ جانے سے دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں، یہ حادثہ30ستمبر نیلمنگلا نامی علاقہ میں پیش آیا ،مہلوک کی شناخت جگن ناتھ شیٹی اور شیلجا کی حیثیت سے کی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق بینگلورسے آرہی ایک ٹویوٹا کار بیلور میں ایک جگہ اچانک ڈرائیور کے ہاتھوں سے کار بے قابو ہو کر الٹ گئی ،جس کے نتیجہ میں اس پر سورا دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ،دیگر چھ افراد کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں ،بیلور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے 

Share this post

Loading...