مجھے آج بھی مندروں میں داخلے کی اجازت نہیں:جی پرمیشور

g parmeshwara, dalit

ٹمکورو16؍اپریل2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) عہدہ اور قابلیت کے باوجود مجھے دلت ہونے کی وجہ سے مندر میں داخل ہونے نہیں دیا جاتا۔ سابق ڈپٹی چیف منسٹر جی پرمیشور نے یہ بات کہی۔

اپنے حلقے میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور بابو جگجیون رام کے یوم پیدائش پر انہوں نے کہا کہ میں نے پی ایچ ڈی مکمل کی اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر اور موجودہ رکن اسمبلی ہوں، اس کے باوجود مجھے منادر کے اندر جانے کی اجازت نہیں۔

حکام مجھے باب الداخلے پر ٹھہرنے کو کہتے ہیں اور منگل آرتی وہیں لے آتے ہیں۔ وہ مجھے مندر کے اندر کبھی جانے نہیں دیتے۔

پرمیشور نے کہا کہ دلتوں کو جھیل کا پانی پینے کی اجازت نہیں ہے۔ ہم آج بھی ایسے واقعات دیکھتے اور سنتے ہیں۔ہمیں اپنا محاسبہ کرکے تبدیلی کے لیے شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

اس طرح کا امتیازی سلوک کسی بھی ملک میں نہیں دیکھا گیا اور جب کوئی سوال کرتا ہے تو اعلیٰ ذات کے افراد کہتے ہیں کہ یہ ہندوستانی ثقافت ہے۔

Share this post

Loading...