قرآن مجید کا  کھلا معجزہ : سات سالہ محمد سیحان نے نو ماہ میں قرآن مجید حفظ کیا

شیموگہ 11؍ مئی 2021(فکروخبرنیوز) حفظِ قرآن اللہ تعالیٰ نے جس طرح آسان کردیا ہے اس کی مثال پیش نہیں کی جاسکتی ہے۔ اسی وجہ سے ہم دیکھتے ہیں کہ آئے دن اس طرح کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں کہ کسی نے چھ ماہ میں تکمیل کی تو کسی نے ایک سال، کبھی کم عمر بچے اس نعمت سے مالامال ہوجاتے ہیں تو کبھی ادھیڑ عمر کے نوجوان اور خواتین اس میدان میں آگے بڑھتے نظر آتے ہیں۔ اور تو اور عمر رسیدہ افراد بھی اب اس میدان میں کسی سے کم نہیں۔ غرض یہ اللہ کی بہت بڑی دولت ہے جس کے حصول کے لیے ہر انسان کو جستجو کرنی چاہیے اور اس نعمتِ عظمیٰ سے سرفراز ہونے کے لیے کوششیں شروع کردینی چاہیے۔ 
فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق امام وخطیب مسجد عثمان ٹیپو نگر شیموگہ کے تیسرے فرزند سات سالہ محمد سیحان نے صرف نو ماہ کی قلیل مدت میں حفظِ قرآن کی تکمیل کی ہے۔ ان کے والد کے مطابق ان کا تعلیمی سلسلہ ذی الحجہ میں شروع ہوا، ربیع الاول تک سات پارے مکمل کیے اور ربیع الآخر سے بقیہ پاروں کی تکمیل کی۔ 
اس حفظ کی تکمیل پر ادارہ فکروخبر بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے حافظِ قرآن محمد سیحان اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ 

 

Share this post

Loading...