بیٹس کی جانب سے کی گئی تہنیت اور فیاض حسین میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا
بھٹکل 14؍ مئی 2018(فکروخبرنیوز) شہر میں حفظِ قرآن کا شوق روز بروز بڑھ رہا ہے۔ اپنی تعلیمی ودیگر مشغولیات کے باوجود نوجوان اس میدان میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ فکروخبر کے مطابق حال ہی میں انجمن انجینئر نگ کے طالب علم محمد انفال کھروری نے حفظِ قرآن کی تکمیل کی۔ اس خوشی کے موقع پر بھٹکل اسوسی ایشن آف ٹیکنیکل اسٹوڈنٹس (بیٹس ) نامی تنظیم نے اس کی تہنیت کرتے ہوئے انہیں فیاض حسین ایوارڈ سے نوازا ۔یہ ایوارڈ فیاض حسین کے والد جناب فضل الرحمن صاحب شاہ بندری نے انہیں پیش کیا ۔ تنظیم کے ایک ذمہ دار نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس موقع پر بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ آج ہمارے ایک ساتھی نے حفظِ قرآن کی تکمیل کی ہے اور اس خوشی کے موقع پر ہم اس کی تہنیت کرتے ہوئے انہیں فیاض حسین میموریل ایوارڈ سے نواز رہے ہیں۔دراصل بیٹس نامی یہ تنظیم انجمن انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم بھٹکلی طلباء کی ایک تنظیم ہے جس نے فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل میں بھی جو اس تنظیم سے منسلک طالب علم حفظِ قرآن کی نعمت سے مالا مال ہوگا انہیں یہ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ محمد انفال کو انہوں نے مومنٹو کے ساتھ آٹھ گرام سونے کا ایک سکہ بھی بطور انعام دیا ہے جس پر فیاض حسین میموریل کنداں ہے۔
Share this post
