بھٹکل 23؍ مئی 2023 (فکروخبرنیوز) بھٹکل سے تعلق رکھنے والے محمد عمار قاضیا انڈین انٹرنیشنل اسکول ریاض کے مینیجنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے باقاعدہ طور پر انڈین امبیاسی کی جانب سے انٹرویو لیا گیا او سعودی محکمۂ تعلیم نے میرے تمام دستاویزات کا جائزہ لیا اورکل انڈین امباسی نے باقاعدہ مجھے اس کا رکن نامزد کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسکول کے پرنسپال نے مجھے اس کے لیے آمادہ کیا اور بتایا کہ دوسروں کے لیے نہ سہی اپنے بچوں کی تعلیمی ترقی کے لیے اسکول کو آپ کی ضرورت ہے لیکن میں نے صرف میرے بچوں کے لیے نہیں بلکہ پانچ ہزار کے قریب زیر تعلیم بچوں کے کامیاب مستقبل کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔
محمد عمار قاضیا بھٹکل کی مشہور شخصیت جناب عبدالعلیم قاضیا کے فرزند ہیں جن کی ایل کے جی سے بارہویں تک کی تعلیم ریاض ہی میں ہوئی۔ سن 2002 میں الیکٹرانک اینڈ کیمونیکیشن انجینئرنگ کے لیے منیپال کا رخ کیا ، اس کے بعد بنگلورو میں نیٹورکنگ پر کام کیا۔ سال 2007 سے اپنے والد کے کاروبار سے جڑگئے اور سال 2009 سے کاروبار کی مکمل ذمہ داری سنبھالنے لگے۔ اپنے والد اور چچا کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے جماعتی زندگی سے پہلے ہی سے جڑے ہوئے تھے۔ ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ریاض کی بھٹکلی جماعت نے اب انہیں صدر کے عہدے پر فائز کیا ہے۔
یاد رہے کہ انڈین انٹرنیشنل اسکول ریاض 1982 میں قائم شدہ ادارہ ہے جہاں پانچ ہزارکے قریب طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں۔
فکروخبر بھٹکل دل کی گہرائیوں سے انہیں مبارکباد پیش کرتاہے۔
Share this post
