بھٹکل 18 جون 2020 (فکر وخبر نیوز) بھٹکل انجینیرنگ کالج کے میکانیکل شعبہ میں زیر تعلیم محمد التمش طلال ابن سجاد احمد جوباپو نے شبینہ مکتب جامع مسجد بھٹکل مدرسہ تعلیم القرآن میں پابندی کے ساتھ شریک ہوکر بہت کم مدت میں قرآن مجید کو مکمل حفظ کرکے حافظ قرآن کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
آج صبح انہوں نے امام و خطیب جامع مسجد اور صدر جمعیت الحفاظ مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی کے پاس حفظ قرآن مکمل کیا۔مولانا نے بتایا کہ اس طالب علم کے ساتھ اس کے دیگر ساتھی بھی شریک تھے لیکن اس نے خوب محنت کی اور حالات آنے پر ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے اپنا حفظ جاری رکھا اور آخر کے بیس پارے بہت تیزی کے ساتھ یاد کرکے اپنے حفظ کو مکمل کرنے میں کامیاب رہا مولانا نے اس کے حق میں حفظ کی پختگی اور ترقی کے لیے دعا کی۔
مولانا عبدالرب صاحب ندوی نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل نے طلال التمش اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شبینہ مکاتب میں بچوں کی پابندی کو لازم کروائیں مزید کہاں کہ قرآن مجید کو صحیح پڑھنے کی فکر کریں اور اس کے الفاظ و معانی پر غوروفکر تدبر سے کام لیں اور اس کی اہمیت کو جانتے ہوئے ان احکامات پر عمل کرنے کی کوشش کریں اور آگے بڑھ کر اس کے احکامات و مسائل کو دوسروں تک پہنچانے کا فریضہ انجام دیں۔
استاد مولوی رضی نے بتایا کہ شروع کے پانچ پارے حفظ کرنے میں بہت مشقت کا سامنا کرنا پڑا اور ان پانچ پاروں کے لیے تقریباً دو سال کا عرصہ لگا جس میں ناظرہ قرآن کی تکمیل بھی شامل تھی لیکن آخری کے 25 پاروں کو مستقل پابندی کے ساتھ یاد کرتے صرف ایک سال کی قلیل مدت میں مکمل کیا۔
مذکورہ طالب علم نے اپنے تاثرات کے دوران اللہ رب العزت کا شکر بجا لاتے اساتذہ اور اس مکتب مدرسہ تعلیم القرآن کو شروع کرنے والے حضرت مولانا عبد الباری صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا۔
جمعیت الحفاظ بھٹکل نے مذکورہ طالب علم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
Share this post
