منگلورو 23؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) اپنے تقریروں کے ذریعہ نوجوان نسل کو اسلام سے قریب کرکے ان میں ایک نئی روح پھونکنے والی ایک کامیاب اسلامی دنیا کی شخصیت اور معروف اسکالر مفتی مینک (مفتی اسماعیل بن موسیٰ مینک) آج منگلور انٹر نیشنل ایرپورٹ پہنچے جہاں ریاستی وزیر یوٹی قادر نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ خبروں کے مطابق مفتی مینک یہاں منعقدہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے آئے ہوئے ہیں۔عزیز کوپا نامی مشہور تاجر کے بیٹے اور اماکو گروپ کے چیرمین آصف کی بہن کی شادی کی تقریبات یہاں منعقد کی گئی جس میں شرکت کے لیے مفتی مینک آج منگلور پہنچے۔
Share this post
