دفتر فکروخبر میں سابق چیرمین کرناٹکا اردو اکیڈمی جناب مبین منور صاحب کی آمد

بھٹکل 03/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  سابق چیرمین کرناٹکا اردو اکیڈمی جناب مبین منور صاحب کی آج بعد نمازِ مغرب دفتر فکروخبر آمد ہوئی۔ سابق چیرمین کے سامنے فکروخبر کا مختصراً تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی کارکردگی کو بھی سامنے رکھاگیا جس پر انہو ں نے بے حد خوشی ومسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس کام میں مزید استحکام پیدا کرتے ہوئے آگے بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ فکروخبر کی جانب سے مختلف موضوعات پر چلائے جارہے پروگرام عالم اسلام بالخصوص اردو ادب سے وابستہ حضرات وخواتین کے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے اس کو آگے بڑھانے کے لیے کئی مفید مشورے بھی دئیے۔ جناب مبین منور صاحب کے ہمراہ جناب اسماعیل شاہ بندری، جناب صادق اسرمتا، مولانا مسیب محتشم ندوی اور دیگر موجود تھے، اس موقع پر صدر فکروخبر بھٹکل مولانا محمد الیاس ندوی بھی موجود تھے۔ فکروخبر کے عملہ میں سے مولانا عتیق الرحمن ڈانگی ندوی، مولانا عبدالنور فکردے ندوی، مولانا رضوان احمد کندنگوڑا ندوی، مولانا احمد ایاد ایس ایم ندوی، جناب محمد قمر اور جناب آصف وغیرہ موجود تھے۔

Share this post

Loading...