مسجد سیدنا معاذ بن جبل میں مکتب کارگدے کے شعبہ حفظ کے طلبہ کے مابین مسابقہ حفظ قرآن کی خوبصورت سجی محفل

کل مؤرخہ 21 جمادی الثانی مطابق 5 دسمبر 2023 بروز منگل صبح سوا آٹھ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک مسجد معاذ بن جبل میں شعبہ حفظ مکتب جامعہ کارگدے کے طلبہ کے مابین ایک خوبصورت مسابقہ حفظ قرآن منعقد کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس مسابقت میں طلبہ کو تین زمروں میں تقسیم گیا تھا

1) سفلی: پانچ پارے

2) وسطی: دس پارے

3) علیا: پندرہ پارے

الحمدللہ ہر زمرے کے طلبہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا۔ اور اپنی خوبصورت آواز سے تمام حاضرین کو محظوظ کیا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی  استاد محترم مولانا الیاس صاحب جاکٹی، صدر جمعیت الحفاظ مولانا نعمت اللہ عسکری، اور جنرل سکریٹری جمعیت الحفاظ مولانا عبداللہ شریح شریک رہے اور ان سبھوں نے  تاثرات میں  بے حدخوشی کا اظہار کیا اور طلبہ، ان کے سرپرستوں اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ اسی طرح اس پروگرام میں طلبہ کے سرپرستوں کے علاوہ اہلِ محلہ بھی شریک رہے۔اخیر میں مکتب جامعہ اسلامیہ کارگیدے کے صدر مدرس مولانا محمد قیس ندوی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دعا جلسہ کا اختتام ہوا۔

اس مسابقہ کے ممتاز طلبہ کے نام یہ ہیں۔

 

سفلی گروپ

اول نمبر : عبد الواحد ابن محمد جمیل صدیقہ

دوم نمبر: ابوبکر ابن اسماعیل خلیفہ

سوم نمبر : محمد امن ابن رئیس رکن الدین

 

وسطی گروپ

اول نمبر: سیدثقلین ابن ثابت یس کے

دوم نمبر:  عبید اللہ ابن کاظم ارمار

سوم نمبر: عبد الرحمن ابن عبد المعید شنگیری

 

 

علیا گروپ

اول نمبر: محمد رافف ابن اسماعیل عیدروسہ

دوم نمبر : عثمان ابن زبیر رکن الدین

سوم نمبر : مسیب ابن مظہر محتشم

Share this post

Loading...