میڈیا کے سامنے وزیر اعلیٰ کی تضکیک کرنے پر ایم پی پرتاب سمہا کے خلاف ایف آئی آر درج

mp partab simha, karnataka cm, karntaka cm siddarmaih, siddramaiah, congress, bp

میسور:27؍دسمبر2023(فکروخبرنیوز) شہر کی دیوراج نگر پولیس نے حال ہی میں ہنسور میں ایک عوامی تقریب کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کی تضحیک کرنے پر میسور کے ایم پی پرتاپ سمہا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

میسورو ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر بی جے وجے کمار کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 504 اور 153 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

کانگریس لیڈر نے دیوراج نگر پولیس سے شکایت کی تھی کہ منگل کو ہنسور میں 'ہنوما جینتی' پروگرام میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پرتاپ سمہا نے سی ایم کے بارے میں تضحیک آمیز انداز میں بات کی اور ان پر جھوٹے الزامات بھی لگائے۔ ایم پی نے سدارامیا کو 'سوماری سدا' کہا ۔ اس کے علاوہ پرتاپ سمہا نے الزام لگایا کہ سدارامیا ذاتوں اور برادریوں کے درمیان نفرت اور دشمنی پھیلا رہے ہیں۔

کانگریس لیڈر نے اپنی شکایت میں اس بات پر زور دیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان منافرت کو ہوا دینے کی بار بار کوششیں کررہے ہیں۔ اس لیے ان کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ہے۔

Share this post

Loading...