اب جنوبی کنیرا کے ایم پی نلن کمار کتیل بھی گوڈسے کی حمایت میں آئے آگے

منگلورو 18/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  بی جے پی کے مختلف لیڈران مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کی حمایت میں آگے آتے ہوئے اسے محب وطن ٹہرانے کی کوشش میں ہیں۔ بھوپال سے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بعد اب جنوبی کنیرا سے ممبر پارلیمنٹ نلن کمار کتیل نے بھی ایک بیان دیتے ہوئے ناتھورام گوڈسے کی حمایت کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ گوڈسے نے ایک شخص کو قتل کیا، اجمل قصاب نے 72لوگوں کو مارڈالا اور راجیو گاندھی نے 12ہزار لوگوں کو قتل کیا۔ انہوں نے سوال کرتے کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سب سے زیادہ ظالم کون ہیں؟  اس کے ساتھ ساتھ شمالی کنیرا کے ایم پی آننت کمار ہیگڈے نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر متنازعہ تبصرہ کرتے ہوئے گاندھی جی کی بے عزتی کرنے کی کوشش کی۔ 
    بی جے پی کے قائدین نے ان بیانات سے اپنے پلو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے ان کے ذاتی رائے سے تعبیر کیا ہے اور اس پر جانچ کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ خبروں کے مطابق بی جے پی نے ان سبھی کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے۔ 

Share this post

Loading...