ایم پی نلن کمار کے بیان پر بھڑکے کانگریس لیڈران، نلن کمار کو تڑی پارکرانے کا کیا مطالبہ

منگلورو 18/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  بی جے پی ایم پی نلن کمار کتیل کے ناتھو رام گوڈسے کی حمایت والے بیان پر کانگریس نے اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بی جے پی سے نہیں بلکہ ہندوستان سے بھی تڑی پار کرنے کی مانگ کی ہے۔ یہاں مالی کٹے میں واقع کانگریس دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے سابق وزیر رمناتھ رائے نے کہا کہ کئی دنوں سے بی جے پی لیڈران مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی تعریف کررہے ہیں اور گاندھی جی کے قاتل اور ایک دہشت گرد کو محب وطن ٹہرانے کی کوشش کررے ہیں جو قابلِ مذمت ہے۔ گوڈسے کی تعریف کرنا دہشت گردی کی حمایت ہے اور ہندوستانی آئین کے اقدار کی خلاف وزری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناتھو رام گوڈسے اور اجمل قصاب کی تعریف کرتے ہوئے ہمارے ضلع کو بھی شرمندہ کردیا ہے۔ جنوبی کنیرا تعلیمی میدان میں ایک اہم مقام رکھتا ہے لیکن مہاتما گاندھی کو بدنام کرکے ضلع پر بدنامی کا داغ لگادیا ہے۔احتجاج میں موجود ایم ایل سی آئی وین ڈیسوزا اور دیگر نے بھی ایم پی نلن کمار کتیل کو تڑی پار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

Share this post

Loading...