بھٹکل 06/ مئی 2020(فکروخبر نیوز) اترکنڑا ضلع سے ممبر پارلیمنٹ آننت کمار ہیگڈے نے آج بھٹکل کا دورہ کرکے افسران سے تبادلہئ خیال کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔ ضلع بھر میں کورونا وائرس کے سبھی معاملات بھٹکل سے سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے ضلع بھر کے افسران اس پر قابو پانے کے لئے لائحہ عمل تیار کررہے ہیں۔ آننت کمار نے تحصیلدار دفتر سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار سے بھی تبادلہئ خیال کیا۔
میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں نے جب تفصیلات جاننی چاہی تو انہوں نے میٹنگ میں ہوئے تبادلہئ خیال پر اپنی رائے نہیں رکھی اور میٹنگ اچھی ہونے کی بات کہی۔
رکن اسمبلی سنیل نائک نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ شہر میں لاک ڈاؤن کو بہتر طریقہ سے لاگو کرنے کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے اور بلاوجہ لوگوں کی آمدو رفت پر بھی روک لگائی جائے گی۔ دوسرے ضلعوں سے بھٹکل پہنچیں گے انہیں چودہ دنوں کے لئے کورنٹائن کیا جائے گا۔
Share this post
