ماؤنٹین گراؤنڈ کھیل کے ساتھ ساتھ سیروتفریح کا بھی مرکز بنایا جائے گا

محکمہ کے بیان کے مطابق اس گراؤنڈ کو خوبصورت پارک میں بدلنے کا ارادہ تھا لیکن بروقت ایم ایل اے اورذمہ داروں نے محکمۂ جنگلات کے افسران سے بات کرتے ہوئے اس کو گراؤنڈ کو کھیل کے ساتھ مختص کرنے پر زور دیا ۔فی الحال یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ کرکٹ گراؤنڈ کو چھوڑ کر بقیہ حصہ پر پر خوبصورت پارک تعمیر کرکے عوام کے لیے سیر وتفریح کے لیے کھول دیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ اس میٹنگ میں سو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس پر گراؤنڈ کے لوازامات اور دیگر چیزوں کی حفاظت اور نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ اس میٹنگ میں الہلال اسپورٹس سینٹر کے کئی ذمہ داروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اوراپنے کئی دنوں کی جدو جہد میں کامیاب رہے۔ 

Share this post

Loading...