دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو میں زیر تعلیم مولوی نقیب ایس کے انتقال کرگئے

bhatkal, naqeeb sk, noorul ameen sk, jamia islamia bhatkal. nadwatul ulama lucknow,

بھٹکل16؍ اکتوبر2022(فکروخبرنیوز) شہر کے بندر روڈ علاقہ سے تعلق رکھنے والے مولوی نقیب ابن نورالامین ایس کے مختصر علالت کے بعد آج بھٹکل سفر کے دوران انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

مولوی نقیب دار العلوم ندوۃ العلماء میں زیرِ تعلیم  تھے ، انہوں نے گذشتہ سال ہی جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے عالمیت کی تکمیل کی تھی ۔ امسال امتحان ششماہی کی چھٹیوں میں ان کے ساتھیوں نے لکھنو سے  چندی گڑھ کی سیاحت کا پروگرام بنایا جس کا یہ بھی حصہ تھے۔  اس دوران ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا لیکن گذرتے دنوں کے ساتھ ان کی طبیعت مزید بگڑتی چلی گئی۔ انہیں مزید علاج کے لیے چندی گڑھ سے دہلی منتقل کیا گیا لیکن وہاں پر بھی علاج کارگرنہیں ہوسکا ۔ بالآخر اسے منگلورو لانے کا فیصلہ کیا گیا اور دورانِ سفر ہی ان کی روح پرواز کرگئی۔

مرحوم  اپنے اساتذہ کے نورِ نظراور اپنے ہم درسوں میں بڑے مقبول تھے۔ ان کے انتقال پر انہوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

فکروخبر بھٹکل بھی ان کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہے اور ان کے متعلقین خصوصاً والدین کی خدمت میں تعزیتِ مسنونہ پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ ان کی بال بال مغفرت فرمائے ، ان کے والدین اور جملہ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

Share this post

Loading...