ریاض : 07؍ اکتوبر2023 (فکرو خبر نیوز) کل بروز جمعہ رات نو بجے ندوۃ العلماء لکھنو کے ناظم مولانا سید بلال حسنی ندوی بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض کی دعوت پر ریاض پہنچے ۔ جہاں جماعت نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔ اس موقع پر عشائیہ کے نظم کے ساتھ ایک نشست منعقد کی گئی جس میں جماعت کے سرپرستان و ممبران کی بڑی تعداد شریک ہوکر مولانا سے مستفید ہوئے۔ مولانا نے اپنے مصروف ترین شیڈول کے باوجود بھٹکلی احباب کی درخواست پر حاضر ہوکر خوشی کا اظہار کیا اور بھٹکلی احباب کی اس اجتماعی نظام سے منسلک ہوکر آپسی اتحاد و اتفاق کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کی سراہنا کی اور اسے وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے اجتماعیت سے جڑے رہنے پر زور دیا۔
مولانا نے مسلمان دنیا کے جس کونے میں بھی رہے وہ حلال روزی کے لیے کوششیں کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر بھی اسے ثواب عطا فرماتا ہے۔ اور یہ عبادت میں شمار ہوتا ہے۔ مولانا نے ندوہ کا تعارف اور بھٹکل کے ندوہ سے روابط کا بھی تذکرہ کیا۔
اس پروگرام میں سرپرست جماعت جناب قاضیا عبدالعظیم صاحب کے ہاتھوں مولانا کو مومینٹو پیش کیا گیا۔ واضح رہے اس پرگرام کی مختصر دعوت پر بھٹکلی احباب کے علاوہ مرڈیشور، منکی، شیروراور بیندور کے حضرات بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں ہندوستان کے دیگر علاقوں سے ندوہ کے فارغین اور مولانا سے چاہنے والے کی بڑی تعداد شریک ہوکر مولانا سے مستفید ہوئی۔ آخیر میں مولانا کی دعا کے ساتھ رات 11 بجے جلسہ اختتام کو پہنچا.
Share this post
