مولانا پی ایم مزمل کی کار حادثہ کا شکار ، ایک جاں بحق ،

حیدرآباد:31/ اکتوبر (فکروخبرنیوز) مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی  کی کار رات تقریباً ساڑھے تین بجے حادثے کا شکار ہوگئی۔ جس میں ایک رفیق سفر کا انتقال ہوگیا ۔مولانا کو بھی سر اور جسم کے دیگر حصوں پر کافی چوٹیں آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا پی ایم مزمل رشادی 30 اکتوبر 2023 اتوار کے روز پربھنی شہر میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرنے کے لیے تشریف لائے تھے – بعدازاں جلسہ عام کے اختتام پر وہ حیدر آباد کے لیے بذریعہ فارچیونر کار اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ رات 12 بجے کے قریب راونہ ہوگئے۔

ناندیڑ سے مولانا اگلے سفر حیدرآباد کے لیے روانہ ہو گئے – بعدازاں کاما ریڈی بائے پاس کے پاس 31 اکتوبر 2023 کی علی الصبح  ان کے کار کو عقبی حصہ سے آرہی ایک لاری نے زوردار ٹکر دے دی – جس پر مذکورہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹی ہو گئی – کار کے ٹکراتے ہی پلٹی ہونے پر کار میں سوار مولانا پی ایم مذمل رشادی ،ببینگلور ،مفتی انس مظاہری، نندیال، کرناٹک، ڈرائیور جعفر کو شدید چوٹیں آئی – جبکہ گاڑی میں عقبی سیٹ پر سوار مولانا کے ساتھی زبیح اللہ، بینگلور جائے حادثہ میں جاں بحق ہوگئے- انا للہ وانا الیہ راجعون – حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ حادثہ میں فارچیونر کار کا سامنے کا پورا حصہ چکناچور ہو گیا ہے ۔

اللہ تعالیٰ مولانا مزمل صاحب رشادی کو صحت عطا فرمائے اور ان کا جو ساتھی اس کار حادثہ میں حاں بحق ہوگیا اللہ تعالیٰ اس کی بال بال مغفرت فرمائے۔ آمین۔ 

Share this post

Loading...