دین کے کاموں کی نصرت نہیں کرسکتے تو اس کی مخالفت بھی نہ کیجئے : مولانا احمد خضر مسعودی

جمعیۃ الحفاظ بھٹکل کی جانب سے ریاستی سطح کے دو روزہ مسابقہ حفط قرآن کریم کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائے  دار العلوم وقف دیوبند کے شیخ الحدیث حضرت مولانا احمد خضر صاحب مسعودی نے اختتامی نشست کے دوران عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کلام کی تأثیر بر حق ہے۔ جب دوسرے کلاموں میں تأثیر پائی جاتی ہے کہ تو اللہ کے کلام میں بدرجۂ اتم موجود ہے۔ مولانا نے قرآن کریم کو حفظ کرنے کے بعد اس کے باقی رکھنے کے لیے کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ قرآن پاک اس وقت تک نہیں رکتا جب تک اس کو شغل نہ بنایا جائے مزید کہا کہ موجودہ دور میں اس پر خاص توجہ اس وجہ سے دینی چاہیے کہ ہم تاریخ کے اس دوراہے پر کھڑے ہیں جہاں باطل اپنے شکنجے مضبوطی کے ساتھ گاڑنے کی کوشش میں ہے ، جہاں وہ اپنی سوچ وفکر اور ہر چیز اپنی تھوپنے کی کوشش میں ہے اس لیے باطل کا مقابلہ اسی زور روشور سے کرنے کی ضرورت ہے جس طور پر وہ کررہا ہے۔ مولانا نے اللہ کا کلام قرآن مجید کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کعبہ کو تقدس حاصل ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ اس کلام بھی وہی تقدس حاصل ہے ۔ انہوں نے مختلف احادیث کے حوالہ سے قرآن کریم کے پیغام کو عام کرنے اور اس مشن کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔ 

 

Share this post

Loading...