بھٹکل :11جنوری 2020(فکروخبر)اللجنۃ العربیۃ کے زیر اہتمام مؤسس لجنہ حضرت مولانا خالد صاحب غازیپوری ندوی صاحب کی آمد کے موقع پرایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا مہتمم جامعہ مولانا مقبول صاحب کوبٹے ندوی نے مولانا کا مختصر تعارف طلبہ کے سامنے پیش کیا۔
مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں طلبہ سے مخاطب ہوکر اپنے اساتذہ کے ادب اور ان کے ساتھ مناسبت رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا کہ اساتذہ ہی ہماری ترقی کا زینہ ہوتے ہیں، وہی ہمیں صحیح رہنمائی کرتے ہیں، اس دوران اپنے تجربات کو طلبہ کے سامنے رکھتے ہوئے فرمایا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے اساتذہ کی بدولت ہوں.
نیز طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اپنے اساتذہ کی بے ادبی، گستاخی اور ناقدری نہ کریں، کبھی بھول کر بھی ان کے خلاف کچھ نہ کہیں، اساتذہ پر تنقید نہ کریں مولانا نے مثالاً فرمایا کہ سونا سونا ہوتا ہے چاہے چھوٹا ہو یا بڑا، مزید فرمایا کہ جس استاد سے جس درجہ محبت ہوگی اللہ تعالیٰ اس استاد کے وصف کو اس کے اندر ضرور پیدا کرتے ہیں، نیز اپنی حیثیت کو پہچان کر علم کے ساتھ اس پر عمل کی ترغیب دی اور اچھی تربیت پر زور دیاخیال رہے کہ جلسہ کا آغاز عزیزم احمد رکن الدین کی خوش الحان تلاوت اور نصیر طاہرباپو کی خوبصورت نعت سے ہوا۔ دوپہر 1 بجے مولانا کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔
علاقات عامہ
جامعہ اسلامیہ بھٹکل
Share this post
