بھٹکل 02؍ فروری 2021(فکروخبرنیوز) سابق قاضی جماعت المسلمین بھٹکل اور سابق صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل حضرت مولانا محمد اقبال ملا ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی پر فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی کی تصنیف منظر عام پر آرہی ہے۔ تقریباً دو سو صفحات پر مشتمل اس کتاب کا رسمِ اجراء ان شاء اللہ کل بتاریخ 20؍ جمادی الثانی 1442ھ مطابق 03 فروری 2021ء بروز بدھ بعد نمازِ عصر ٹھیک پانچ بجے مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی میں منعقد ہورہی ایک مختصر سی تقریب میں صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب کے دستِ مبارک ہوگا۔ اس موقع پر فکروخبر کی جانب سے منظر عام پر آئی مولانا رحمۃ اللہ کی زندگی کے مختلف پہلؤوں پر مشتمل ڈاکومنٹری بھی دکھائی جائے گی۔
فکروخبر بھٹکل جمیع احباب سے گذارش کرتا ہے کہ اس پرمسرت موقع پر شرکت فرماکر مولانا علیہ الرحمہ سے اپنے تعلقات کا ثبوت دیں۔
Share this post
