مدینہ 16 جولائی 2020(فکروخبر نیوز) آج 16 جولائی 2020 مدینہ منوره میں مقيم بزم مدینہ کے ممبران نے بعد نماز ظہر مسجد نبوي ميں چیف قاضي جماعت المسلمين حضرت مولانا اقبال ملا ندوي رحمۃ اللہ علیہ اور باقي تمام دوسرے مرحومین كی نماز غائبانہ ادا كی۔ نماز کے معا بعد مختصرا تعريتي مجلس منعقد كي گئی جس میں مولانا كے صفات حميده اور ان کے اوصاف جليلہ كا ذكر كيا گیا۔ مولانا كو علوم شریعت کے ساتھ ساتھ جدید سائنسی علوم خصوصا فلكيات کا جو علم تها اسكو بيان كياگیا۔ يقينا مولانا كی وفات پورے بھٹکل اطراف بھٹکل بلكہ پوری قوم وملت كیلئے بڑا خساره ہے۔ الله رب العزت سے دعاگو ہے الله رب العالمین موصوف کی خدمات و حسنات کو قبول فرماکر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اللہ رب العالمین آپ کی مغفرت فرمائے اور کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے آمین
رپورٹ
محمد سعود سدي باپا
(بزم مدينة المدينة المنورة)
Share this post
