بھٹکل : یکم مئی 2022(فکروخبرنیوز) پینتالیس سال تک خلیفہ جامع مسجد بھٹکل میں تراویح سنانے والے مولانا محمد حسین اکرمی رشادی کی کل بعد تراویح ان کی اس خدمات کی ستائش کرتے ہوئے شال پوشی کی گئی اور انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔
مولانا محمد حسین رشادی صاحب سبیل الرشاد بنگلور سے فارغ ہیں اور انہوں نے جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں اپنے استاد مولانا رمضان صاحب ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے پاس حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی ۔ سولہ سال کی عمر سے انہوں نے خلیفہ جامع مسجد بھٹکل میں تراویح سنانے کا اہتمام کیا اور الحمدللہ آج تک یہ سلسلہ جاری ہے۔
بیرونِ ملک برسرِ روزگار ہونے کے باوجود آپ کا یہ سلسلہ پابندی کے ساتھ جاری رہا۔
مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی اور دیگر عہدیداران واراکین نے ان کی خدمت میں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کر ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔
Share this post
