معاشرے کی ترقی کے لیے تعلیمی ترقی ضروری : انجمن کی صد سالہ تقریبات کے افتتاحی اجلاس میں مولانا غلام احمد وستانوی کا اظہارِ خیال

بھٹکل 05؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے سب سے بنیادی چیز تعلیمی ترقی ہے جس کے بغیر کوئی بھی انسان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انجمن نے تعلیمی میدان میں جس طرح ترقی ہے اس کی سب سے بڑے مثال آج کے اس صد سالہ اجلاس میں آپ حضرات کی حاضری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انجمن حامئ مسلمین کے صد سالہ اجلاس میں بطورِ مہمانِ خصوصی کے شریک جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے بانی وصدر حضرت مولانا غلام احمد وستانوی صاحب مدظلہ العالی نے کیا۔ مولانا نے اپنے تأثرات کے دوران ادارہ کی ترقی کے کاموں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ادارہ نے جو کام کیا ہے وہ ایک تاریخی کام ہے جس تک بہت ہی کم ادارے پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ یہ آپ کی منزل نہیں ہے بلکہ منزل ابھی دور ہے اور اس کے لیے آپ کو بہت ہی زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔ مولانا نے سو سال قبل اس ادارہ کی بنیاد رکھنے والے محسنین کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ان ہی افراد کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے میڈیکل کالج کے قیام کا انجمن کے ذمہ دارو ں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالج کا قیام کوئی مشکل کام نہیں ہے بلکہ یہ آپ کے ارادوں پر ہے۔ آپ کا یہ خیال کرنا یہ اتنی بڑی فیس ادا کرنے کون اس میں تعلیم حاصل کرے گا یہ صحیح نہیں ہے۔ بلکہ آپ اس سلسلہ میں کوششیں کریں تو ضرور فلاح کو پہنچیں گے۔ مولانا نے انجمن کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ جن مقاصد کو لے کر انجمن کے بانیان لے چلے ہیں ان میں انجمن بڑی حد تک کامیاب ہے اور یہیں تعلیم حاصل کرتے ہوئے سینکڑوں افراد اپنے اقتصادی حالات کو درست کرچکے ہیں۔ انہوں نے صد سالہ تقریبات پر خصوصی مبارکبادی بھی پیش کی۔ 

Share this post

Loading...