مولانا ڈاکٹر اکرم ندوی کی دفتر فکروخبر آمد ، تفصیلی انٹرویو یوٹیوب چینل فکروخبر ٹی وی پر جلد نشر کیا جائے گا

Fikrokhabar, bhatkal , fikrokhabar bhatkal, moulana hashim nadwi, moulana ilyas nadwi bhatakli, fikrokhabar mehman, dr akram nadwi, dar akram nadwi in fikrokhabar , dr akram nadwi oxford

بھٹکل 21؍ مارچ 2022(فکروخبرنیوز) مشہور عالمِ دین اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے مولانا ڈاکٹر اکرم ندوی کی آج بعدِ مغرب دفتر فکروخبر آمد ہوئی۔ مولانا کے سامنے فکروخبر کا مختصراً تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی خدمات بھی بیان کی گئیں۔ اس دوران صدر فکروخبر مولانا محمد الیاس ندوی نے بتایا کہ مولانا ہاشم صاحب ندوی جو اسں کے روحِ رواں ہے نے بڑی کوششوں اور قربانیوں سے اسے قائم کیا ہے۔ حضرت مولانا عبدالباری صاحب ندوی رحمۃ اللہ علیہ اس کے اولین صدر تھے اور الحمدللہ حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کی سرپرستی میں یہ ادارہ اب کام کررہا ہے۔

مولانا عبدالنور فکردے ندوی نے مولانا ڈاکٹر اکرم ندوی کا تفصیلی انٹرویو لیا جس میں ان کے زمانۂ طالب علمی ، انگلینڈ کا سفر اور وہاں مستقل رہائش ، موجودہ دور میں علمی اور دعوتی نقطۂ نظر سے چند سوالات کیے ہیں۔ ان شاء اللہ جلد ہی یہ انٹرویو فکروخبر کے یوٹیوب چینل فکروخبر ٹی وی Fikrokhabar Tv پر نشر کیا جائے گا۔

ہمارے ویڈیو اپڈیٹ آپ تک بروقت پہنچنے کے لیے ہمارے چینل کو سبسکرائب کرلیں اور بیل آئی کون پر بھی ضرور کلک کریں۔

اس لنک پر کلک کرکے بھی ہمارا چینل سبسکرائب کرسکتے ہیں۔

https://www.youtube.com/c/FikrokhabarTVlive

Share this post

Loading...