بھٹکل 04/ جولائی 2020(فکروخبرنیوز) خطہئ کوکن کی مشہورو معروف شخصیت اور جامعہ حسینیہ شریوردھن کے مہتمم حضرت مولانا امان اللہ بروڈ صاحب قاسمی آج اللہ کو پیارے ہوگئے۔ مولانا کے انتقال پر جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مولانا کی وفات کو خطہئ کوکن کے ساتھ ساتھ پوری ساحلی پٹی کے لئے بھی عظیم خسارہ قرار ددیا۔ مولانا نے کہا کہ علماء شوافع میں ایک اہم نام حضرت مولانا امان اللہ صاحب بروڈ کا بھی تھاجن کا جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور علماء بھٹکل سے خصوصی ربط وتعلق تھا۔ کئی اہم معاملوں میں مولانا اس پورے خطہ کی قیادت کیا کرتے تھے۔ کوکن کے پورے علاقہ میں جس طرح سے مولانا نے اپنی خدمات انجام دی ہے وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ مہتمم جامعہ کے ساتھ ساتھ علماء بھٹکل نے بھی لواحقین، اعزہ واقارب خصوصاً مولانا مفتی رفیق صاحب، مولانا سعود صاحب، مولانا مظفر صاحب اور حافظ ارشد سے تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔
Share this post
