بھٹکل 03؍ ستمبر2022(فکروخبرنیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے عالمیت اور دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو سے فارغ التحصیل عالمِ دین مولانا ڈاکٹر عبداللہ سکری کو جیمس موڈرن اکیڈمی دبئی کی جانب سے سال 2022-2021 کے لیے بہترین ٹیچر کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
فکوخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق جیمس موڈرن اکیڈیمی کا دبی کے ٹاپ تعلیمی اداروں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ منسٹری ریٹنگ میں یہ 2008 سے ہمیشہ آوٹ اسٹینڈنگ اسکول رھا ھے۔
یہ ایوارڈ تعلیمی و تدریسی کیریر کے دوران آوٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس نیز اسکول کا مشن کہ تعلیم کو فروغ دو کے تحت شراوتی کونسل کے زیر اہتمام ولکی ھوناور میں اتحاد اسکول کے قیام میں کلیدی رول ادا کرنے پر دیا گیا ھے۔
مولانا موصوف موڈرن اسکول دبئی میں سال 2015 سے 2021 تک عربک ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ رہے ہیں ، سال 2021 سے موڈرن اکیڈیمی میں قائم ای بی سیشن میں عربک کے ہیڈ ہیں۔ مولانا نے کوشش کی کہ شروع دن سے عربی سلیبس (نصاب) میں بنیادی تبدیلیاں لائی جائیں جس میں انہوں نے کئی پراجیکٹس پر کام کرچکے ہیں۔ مولانا ڈاکٹر عبداللہ سکری ندوی موڈرن اکیڈمی کے تحت چلنے والے موڈرنائٹ نامی میگزین کے عربی ایڈیشن کے مسؤول ہیں۔
مولانا نے جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے سال 1987 میں عالمیت کی اور دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو سے سال 1989 میں فضیلت کی تکمیل کی ۔ اس کے بعد 1994 میں سوڈان کے خرطوم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار عربک لنگویج سے ایم اے کیا اور سوڈان کی ام درمان اسلامک یونیورسٹی سے 1997 میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ مولانا کا تعلق ہوناور تعلقہ کے ولکی سے ہے ، موصوف جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے موجودہ صدر مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب کے داماد ہیں۔
ادارہ فکروخبر مولانا ڈاکٹر عبداللہ سکری ندوی کو اس ایوارڈ پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔
Share this post
