بھٹکل کے دعوت سینٹر میں مولانا سید جلال الدین عمری کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی نشست

bhatkal, dawat center, moulana syed jalaluddin umri, taziyati nashist

بھٹکل 27؍ اگست 2022(فکروخبرنیوز) سابق امیر جماعتِ اسلامی ہند مولانا سید جلال الدین عمری کے سانحۂ ارتحال پر جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی جانب سے دعوت سینٹر میں آج بعد عصر تعزیتی نشست منعقد کی گئی جس میں ذمہ داران نے مولانا نے کے اوصافِ حمیدہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مولانا نے دعوت الی اللہ کے فریضہ کی انجام دہی کے لیے کی گئی انتھک کوششیں مولانا کی زندگی کا نچوڑ ہے۔ مولانا کا ایک خاص وصف یہ تھا کہ حالات جیسے بھی ہوں وہ اپنی خدمات میں مصروف رہتے تھے اور بڑی نرمی اور انکساری اور تواضع کی صفت کے حامل تھے۔ مولانا کا ایک ا وہ معتدل رجحان کے مالک تھے۔ علمی اور تحقیقی میدان میں مولانا کی خدمات سے رہتی دنیا تک استفادہ کیا جاتا رہے گا۔

مقررین میں امیر مقامی جناب نذیر قاضی صاحب ، مولانا سید زبیر صاحب ، مولانا جمعفر ندوی جناب قادر میراں پٹیل اور دیگر تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں۔

مولانا جلال الدین عمری : کڑے سفر کا بڑا مسافر 

تحریر :   ڈاکٹر سلیم خان

 

علم و تحقیق کے سالار تھے مولانا سید جلال الدین عمری ؒ

تحریر : ڈاکٹر سراج الدین ندویؔ
چیر مین ملت اکیڈمی بجنور

 

بھٹکل میں مولانا سید جلال الدین عمری کا خطاب : کہا ، حالات کا رونا رونے کے بجائے دعوت دین کا فریضہ انجام دینے کی ضرورت

 

 

Share this post

Loading...