بھٹکل 30؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز) جمعیت علماء ہند کے نائب صدر اور دار العلوم دیوبند کے استاد مولانا محمد سلمان بجنوری کی آج بعدِ مغرب دفتر فکروخبر آمد ہوئی۔
مولانا کے سامنے فکروخبر کا مکمل تعارف کرایا گیا اور بتایا گیا کہ اس کے قیام کو تقریباً 10 سال ہورہے ہیں اور اس دوران فکروخبر نے اپنے مختلف پروگرام شروع کیے گئے اور الحمدللہ بڑی تعداد میں لوگ اس سے مستفید ہورہے ہیں۔ اس دوران فکروخبر کے یوٹیوب چینل پر نشر ہونے والے پروگرامات سے بھی مولانا کو واقف کرایا گیا۔
اس دوران رفیق فکروخبر مولانا عبدالنور فکردے ندوی نے مولانا موصوف کا ایک تفصیلی انٹرویو لیا جو عنقریب فکروخبر کے یوٹیوب چینل ‘‘ فکروخبر ٹی وی ’’ پر نشر کیا جائے گا۔
مولانا کے ہمراہ مولانا کے فرزند مولانا ذکوان صاحب اور مہتمم جامعہ مولانا مقبول صاحب ندوی تھے۔ اسی طرح بھٹکل کی مشہور شخصیت جناب عبدالباری محتشم اور ان کے فرزند بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ایڈیٹر انچیف فکروخبر مولانا سید ہاشم ندوی نے بذریعہ فون مولانا کا استقبال کیا اور مولانا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ مولانا سلمان صاحب 30؍ جولائی 2022 کو تعلقہ اسٹیڈیم (وائی ایم ایس اے گراؤنڈ) پر منعقد ہورہے تعلیمی ایوارڈ پروگرام میں بطورِ مہمانِ خصوصی کے شرکت کے لیے بھٹکل تشریف لائے ہوئے ہیں۔
Share this post
