موسلادھاربارش اور تیز ہواؤں کے پیش نظر بھٹکل سمیت اترا کنڑا کے تعلیمی اداروں میں 15 جولائی کو چھٹی کااعلان

 

بھٹکل 14 جولائی 2024(فکرو خبر نیوز) موسلادھار بارش اورتیز ہواؤں کے پیش نظر اترا کنڑا کے تعلیمی اداروں میں کل   15 جولائی 2024 بروز پیر چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

ضلع کلکٹر لکشمی پریا نے کہا کہ اتر کنڑ ضلع میں موسلادھار بارش تیز ہواؤں کی وجہ سے بھٹکل، ہوناور، کمٹہ، انکولہ، کاروار، سرسی، سداپور اور جوئیڈا تعلقہ کے تمام اسکولوں اور پری گریجویشن کالجوں میں 15 جولائی کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (IMD) نے پیر اور منگل (15 اور 16 جولائی) کو ساحلی کرناٹک کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ 16 جولائی بروز منگل کو بھی جنوبی کنڑ، اڈوپی اور اتر کنڑ اضلاع میں 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز بارش اور تیز ہوا چلنے کا امکان ہے۔

ساحلی کرناٹک میں یکم جون کی صبح 8.30 بجے سے 13 جولائی کی صبح 8.30 بجے تک عام 1302 ملی میٹر بارش کے مقابلے میں 1,313 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

 

Share this post

Loading...