موسلادھار بارش کی وجہ سے کل 26 جولائی کوضلع دکشنا کنڑا اور اتراکنڑا کے چار تعلقوں کے اسکولوں اور پی یو کالجوں میں چھٹی کا اعلان

منگلورو: 25؍جولائی 2023 (فکروخبرنیوز) ضلع بھر میں جاری موسلا دھار بارش کی وجہ سے دکشنا کنڑا ضلع کے ڈپٹی کمشنر ملائی موہلن نے احتیاطی اقدام کے طور پر ضلع کے تمام آنگن واڑی مراکز، سرکاری، نجی، امداد یافتہ پرائمری اور ہائی اسکولوں، پی یو کالجوں میں بدھ 26 جون کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ وہیں اترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر نے اپنے اعلان میں کاروار ، جوئیڈا ، ڈانڈیلی اور ہلیال تعلقوں کے اسکولوں اور پی یو کالجوں میں کل 26 جولائی کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

 ضلع بھر میں موسلادھار بارش کی وجہ  سے نقصانات کی بھی خبریں آرہی ہیں۔ کئی جگہ درختوں کے اکھڑنے اور پانی گھس آنے سے کھیتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ ساحلی کرناٹک میں جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے آج اترکنڑا ، اڈپی اور دکشنا کنڑا کے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔

Share this post

Loading...