مون اسٹار اور نوجوان اتحاد کمیٹی بھٹکل کی طرف سے دسویں اور کالج کے جملہ طلباء کے لیے کوئز مقابلہ

طلباء توجہ دیں :  رجسٹریشن کی آخری تاریخ 5نومبر2019

بھٹکل 27/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  مون اسٹار اور نوجوان اتحاد کمیٹی بھٹکل کی جانب سے دسویں اور کالج کے جملہ طلباء کے لیے اسلامک کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سیرت، صحابہ کرام، قرآن مجید اور تاریخ سے متعلق سوالات جوابات کے ساتھ دئیے جائیں گے۔ کوئز مسابقہ کے ذمہ دار مولانا محمد فوازمنصوری ندوی نے فکروخبر کو بتایا کہ طلباء کے اندر دینی ذوق پیدا کرنے،سیرت اور دیگر موضوعات پر ان کی معلومات میں اضافہ کے لیے اس کوئز مقابلہ کاانعقاد کیا گیا ہے۔مسابقہ کے لیے تیارشدہ کوئز سوالات طلباء کو دئیے جائیں گے جس کو یاد کرکے تحریری امتحان میں کامیابی لازمی ہوگی۔ کوئز مسابقہ کا فارم دس روپئے دے کر مون اسٹار کلب مسجد خضر ڈونگر پلی بھٹکل سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ طلباء کے لیے مسابقہ میں شرکت کے وقت اپنے اسکول یا کالج کا آئی ڈی کارڈ ساتھ لانالازمی قرار دیا گیا ہے۔اس مسابقہ کے پانچ ممتاز طلباء کو مون اسٹار کی جانب سے 14نومبر کو منعقدہ نعتیہ مسابقہ میں شرکت کا موقع دیا جائے گا اور اس میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
    انہو ں نے اس کی مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ناموں کے اندراج کی آخری تاریخ 5نومبر مقرر کی گئی، کوئز مقابلہ 8نومبر کو منعقد کیا جائے گا اور فائنل راؤنڈ ان شاء اللہ 14نومبر کو منعقد ہوگا۔ 


اسلامک کوئز مقابلہ  سوالات جوابات ڈاونلوڈ کریں

مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے:

جاوید احمد حاجی فقیہ :        9886047147

مولانا فواز منصوری ندوی :   9632950412

Share this post

Loading...