موڈبدری میں بجرنگ دل کے کارکن کے قتل کے بعد حالات کشیدہ (مزید ساحلی خبریں)

بعض ذرائع کے مطابق مقتول نے اپنی آخری سانس لینے سے پہلے تین شرپسندوں کے نام بتائے ہیں۔ واردات کی خبر ملتے ہی شہر میں کئی جگہ عوام کی جانب سے کیے گئے پتھراؤ کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوگئے۔ پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کابھی سہارا لیا۔ شہر میں بس اور رکشہ سرویس بھی متأثر رہی۔ 


ہارڈویر کی دکان میں آتش زدگی سے چالیس لاکھ کا نقصان 

کنداپور 10؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ایک ہارڈ ویر کی دکان میں اچانک آگ لگنے سے اس میں موجودسامان جل کر راکھ ہونے کی واردات کولور کے قریب آئی دور ، کنہاڑی میں جمعہ کی رات پیش آئی ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سواتی ہارڈوئیرس جو کہ سروتم شیٹی اور گوردھن شیٹی کی ملکیت میں آنے والی دکان میں آگ شاٹ سرکیوٹ کی وجہ سے لگنے سے دکان میں موجود ہارڈویر کا سامان جل کر خاکستر ہوا ہے۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی مقامی لوگوں نے فائربریگیڈ عملہ کو اطلاع کردی جنہوں نے آکر آگ پر قابو پالیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ آس پاس کی دکانوں کو اس حادثہ کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔ 

Share this post

Loading...