انتیس سالہ مونیکا کی لاش 6 اکتوبر ملی ، تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ ایک دن قبل اس کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ قتل کی وارادت منظرعام پر آنے کے بعد اس سے پہلے شوہر بھرت رامارتم نے سالیگو پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیا اور درج شدہ معاملہ کے مطابق پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے پڑوسی ریاستوں کے پولیس سے بھی رابطہ کیا تھا۔ بتایا جارہاہے کہ ملزم سنگھ پنجاب کا مقیم ہے اور یہ اس وقت پولیس کی نظر میں آیا جب اس نے مونیکا کے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ جائے واردات سے صرف پانچ کلو میٹر کی دوری پر واقع ایک اے ٹی ایم مشین سے کچھ روپئے وتھ ڈرا کیے ۔ پولیس نے اے ٹی ایم بوتھ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج کے ذریعہ ملزم کی شناخت کی ۔ پولیس افسران کے مطابق ملزم نے کئی بار مختلف اے ٹی ایم مشینوں سے تقریباً ایک لاکھ روپئے وتھ ڈرا کیے ہیں۔ تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ٹیموں نے ان ثبوتوں کی بناء پر تمام ہوٹلوں میں چھاپہ مارکارروائی کا عمل شروع کیا اور بنگلور کے ایک ہوٹل سے ملزم کو حراست میں لیا ہے۔ ملزم کو پیر کے روز گوا لے جایا جائے گا۔
پولیس نے بائک چور کو کیا گرفتار
منگلور 10؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) سورتکل پولیس کی جانب سے بائک چور ی کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مختلف جگہوں نے کئی بائک چوری کیے تھے۔ فی الحال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے پاس سے تین بائک ضبط کرلیے ہیں ۔ ملزم کی شناخت حمزہ (19) مقیم کٹی پلا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ شہر واطراف میں پیش آنے والی بائک چوری کی وراداتوں کا اس سے پردہ فاش ہوگا اور پولیس مزید کئی ملزمین کو حراست میں لینے میں کامیاب رہے گی۔
پانچ قیدیوں کو منگلورضلع جیل سے بنگلور جیل منتقل کیا گیا
منگلور 10؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) زیر حراست قیدیوں میں سے پانچ کو دیگر قیدیوں کو ذہنی طور پر پریشان کیے جانے اور قیدیوں پر حملہ کیے جانے کے الزامات کے بعد دیگر قیدیوں کی حفاظت کے لیے انہیں بنگلور جیل منتقل کیا گیا ہے ۔ منتقل کیے گئے قیدیوں کی شناخت ارشاد ، محمد سرفراز ، وجئی مونکسٹنڈ ، چرن شیٹ اور ششیل کمار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ملزمین میں وجئی ، چرن اور ششیل پر الزام ہے کہ انہوں نے دیگر قیدیوں کو ذہنی طور پر پریشان کیا تھا جبکہ ارشاد اور سرفراز پر الزام ہے کہ انہوں نے نوشاد نامی ملزمین پر 3ستمبر کو حملہ کیا تھا۔ جیل افسران کے مطابق دیگر قیدیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انہیں بنگلور جیل منتقل کیا گیا ہے۔
Share this post
