نور اسپورٹس کے زیر اہتمام محتشم عبدالغنی میوریل ایجوکیشنل ایوارڈ تقریب کا انعقاد، اٹھائیس طلباء کو ایوارڈ سے نوازا گیا، سول سرویس میں آگے آنے  کے لیے صدرِ انجمن نے دیا زور

بھٹکل 21؍ دسمبر 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) نور اسپورٹس سینٹر کے زیر اہتمام انجمن نور اسکول کے احاطہ میں اتوار کی شب تعلیمی میدان میں نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو بھٹکل کی مشہور شخصیت جناب الحاج عبدالغنی صاحب محتشم کے نام منسوب محتشم عبدالغنی میموریل ایجوکیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ نور اسپورٹس کے احاطہ میں آنے والے کل اٹھائیس طلباء کو اس تعلیمی ایوارڈ سے نوازا گیا جس میں دو فضلاء، آٹھ حفاظ، ایس ایس ایل سی مکمل کرنے والے پانچ طلبائ، پویوسی کی تعلیم مکمل کرنے والے چار، بی کام کی ڈگری حاصل کرنیو الے دو، بی اے اور بی ڈی ایس کی تعلیم مکمل کرنے والے ایک ایک طلباء کی اسٹیج پر موجود علماء اور عمائدین نے تہنیت کی۔ 
اس موقع پر صدر انجمن جناب مزمل قاضیا صاحب نے انجمن کے زیر اہتمام قائم کردہ سینٹر آف ایکسلنس سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے سول سرویس میں طلباء کو آگے آنے پر زور دیا۔ انہوں نے موجودہ دور کی اسے سخت ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شعبہ کے تحت اگلے تعلیمی سال سے ٹریننگ بھی شروع کی جائے گی اور ہمیں امید کہ طلباء اس سے خاطرخواہ فائدہ اٹھائیں گے۔ 
اسٹیج پر موجود علماء نے تعلیم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے پوری محنت اور شوق و ذوق کے ساتھ اسے حاصل کرنے کی طلباء کو نصیحت کی اور کہا کہ آج جن طلباء کو اعزاز سے نوازا گیا ہے یقیناً یہ وقت ان کے لیے بہت خوشی ہے، اسی طرح ان کے اعزاز حاصل کرنے پر ان کے والدین اور خاندان کے افراد بھی خوشی محسوس کررہے ہیں۔ یہ طلباء ہمارے لیے نمونہ ہونے چاہیے اور آپ کوبھی اس ایوارڈ کے حاصل کرنے کے لیے کوششیں کرنی ہے۔ اس موقع پر مرحوم محتشم عبدالغنی صاحب کی کئی خصوصیات اور امتیازات پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر صدر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا  عبدالعلیم  قاسمی،  قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی ،  جنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل مولانا محمد ا لیاس ندوی، نائب قاضی جماعت المسلمین مولانا  عبدالعظیم قاضیا ندوی  صدر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل جناب ایس ایم پرویز، صدر نور اسپورٹس جناب آصف دامودی اور دیگر موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...