بھٹکل 03؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) انجمن حامئ مسلمین بھٹکل کے سابق جنرل سکریٹری جناب محسن کھروری (59) دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ پچھلے کئی دہائیوں سے یہ انجمن سے جڑے ہوئے تھے اورہمیشہ انجمن کی خدمت کے لیے تیار رہتے۔ فی الحال انجمن انتظامیہ کے فعال رکن ، صد سالہ پروگرام کے رکن اور دستور ترمیم کمیٹی کنوینربھی رہ چکے ہیں۔انہوں نے ڈگری کالج اینڈ پی جی سینٹر اور پی یو کالج سمیت دیگر شعبوں میں اپنی بے لوث خدمات انجام دی ہیں۔ اپنی خدمات ہی کی وجہ سے وہ ہر خواص وعام میں مقبول تھے اور انجمن کے ذمہ داران ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ ان کے انتقال پر انجمن کے جیع ذمہ داران نے اپنے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے ۔ ان کی نمازِ جنارہ صبح ساڑھے دس بجے مسجد تنظیم نوائط کالونی میں ادا کی گئی اور اس سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ادارہ انجمن حامئ مسلمین نے کل بروز اتوار شام پانچ بجے انجمن کے ایڈمسٹریٹیو بلاک میں ایک تعزیتی نشست کاانعقاد کیا ہے جس میں ادارہ کے کارکنان سمیت عوام سے بھی شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔
Share this post
