محکمۂ جنگلات ہوناور اور بھٹکل کے اشتراک سے مختلف پروگراموں کاانعقاد (مزیدساحلی خبریں)

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ثقافتی پروگراموں کا مقصد ہی طلباء میں بیداری پیدا کرنا ہے اور ان کو جانوروں کے حقوق کے سلسلہ معلومات فراہم کرانا ہے۔اس کے تحت طلباء کے درمیان کوئز مقابلے ، پینٹنگ اور دیگر مختلف پروگراموں کاانعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے بڑھ چڑھ حصہ لیتے ہوئے اپنی معلومات میں اضافہ کیا۔ اس معلوماتی پرگراموں میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلباء کے درمیان انعامات تقیسم کرتے ہوئے ان کی ہمت افزائی گئی اور آئندہ جب بھی اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد پر اس میں اپنی پوری دلچسپی کے ساتھ شرکت کی امید ظاہر کی گئی ہے۔ اس موقع پر اسٹیج پر بھٹکل تحصیلدار اے این بھاٹکر ، سی پی آئی سریش نائک ، سدیندرا کالج کے پرنسپال اور دیگر حضرات موجود تھے۔


گھر کے کنویں سے 17سالہ لڑکی کی لاش برآمد ،خودکشی کا شبہ 

بیلتنگڈی :8؍اکتوبر (فکروخبر نیوز) ریاستی سطح کی(17)سالہ کھو کھو کھلاڑی کی لاش یہاں کوکراڈی گاؤں کے کنویں سے آج صبح 8اکتوبر کو مشکوک حالت میں برآمد کرلی گئی ہے ،مہلوک کی شناخت کوکراڈی سے تعلق رکھنے والے موہانند کی بیٹی سشمتا (17) کی حیثیت سے کی گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق سشمتانے گھر والوں کے ساتھ کل رات مل بیٹھ کھانا کھایا جس کے بعد گھر کے سبھی افراد سونے کی غرض سے چلے گئے ،لیکن صبح سشما اپنے کمرہ میں موجود نہیں تھی جس پر گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کی جس کے کچھ ہی دیر میں گھر کے قریب ہی کی ایک کنویں سے اس کی لاش بر آمد کی گئی ،اس معاملہ کی اطلاع ملتے ہی بیلتنگڈی پولس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ،وینور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے ،پولس اس معاملہ میں خودکشی کا شبہ ظاہر کر رہی ہے،بتایا جا رہا ہے کہ سشما پی یو سی کی طالبہ ہے اور حال ہی میں منگلور میں منعقد ضلعی سطح کے کھوکھو ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا ،جہاں اس کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر اسے ریاستی سطح پر ہونے ولے کھو کھو کھیل کے لئے منتخب کیا گیا تھا 


پر اسرار طور پر دو طلبا کی ڈوب کر موت 

مڈکیرے :8 ؍اکتوبر (فکروخبر نیوز)سیر وتفریح کی غرض سے نکلے 7طلباء میں سے دو طالب علموں کی پر اسرار طور پر ڈوب کر موت واقع ہونے کا حادثہ یہاں نپوکلو کے قریب چیلویرا فالس پر پیش آیا ہے ،اس بات کا پتہ نہیں چل پارہا ہے کہ ان کی موت فالس میں گرکر ڈوبنے سے ہوئی یا پھر اس کے پیچھے کوئی اورہی قصہ ہے ،مہلوک کی شناخت سونو سمنا (18) اور بچرانیاندا سومنا (19)کی حیثیت سے کی گئی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ سات افراد پر مشتمل طلبہ کی ایک جماعت جمعرات کے روز سیر وتفریح کے لئے نکلے ہوئے تھے، طلبا کا کہنا ہے کہ ان میں سے پانچ تو کشل نگر کی جانب چل پڑے جبکہ دیگر دو چیلویرا کی جانب روانہ ہوگئے، تمام نے یہ منصوبہ بنایا تھا کہ وہ پونمپیٹ میں ایک جگہ دوپہر کو جمع ہوں گے لیکن کافی دیرگزرنے پربھی ان کے نہ پہنچنے پر پریشان ہو کر انہوں نے اسے فون کال کیا ،لیکن ان کی جانب کوئی بھی جواب نہ ملنے کی وجہ سے وہ اور بھی پریشان ہوگئے ،آخر کار جب وہ چیلویرا پہنچے تو ان کی گاڑی وہیں کھڑی تھی اس موقع پر مقامی غوطہ خوروں نے فالس میں غوطہ لگا کران کی تلاش کی جس کے بعد ان کی لاش کو ندی سے نکالا گیا ،وراجپیٹ سرکاری ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالہ کیا گیا ،نپوکلو پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے،پولس اس معاملہ کی تحقیق کر رہی ہے 

Share this post

Loading...