بنگلورو 04؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز /ذرائع) ریاست کے پرائمری اور ہائی اسکولوں کے 93 لاکھ طلباء میں سے 33 لاکھ طلبہ کے پاس کسی بھی طرح کا اسمارٹ فون نہیں ہے۔ اطلاع کے مطابق 8 لاکھ طلبہ کے گھروں میں کم سے کم دوردرشن یا ریڈیو کی سہولیت بھی نہیں ہے۔ محکمۂ تعلیماتِ عاملہ کی جانب سے 21-2020ء میں کئے گئے سروے کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے طلبہ سمویدا ، ای اسباق ریڈیو اسباق سے محروم ہوکر تعلیمی مراکز سے دور ہیں۔ سروے کے مطابق ریاست میں پہلی تا دسویں جماعت میں ترانوے لاکھ ایک ہزار آٹھ سو پانچ طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں ان میں سے اناسی لاکھ تینتیس ہزار انیس طلبہ کے پاس موبائل فون موجود نہیں ہے جبکہ اٹھاون لاکھ انسٹھ ہزار نو سو سات طلبہ کے پاس ٹیاب ہیں اور اکیاون لاکھ طلباء کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہے۔ ان میں سے اکثر سرکاری اسکولوں کے طلبہ ہیں۔ سروے کے مطابق سترہ لاکھ اناسی ہزار نو سو پینسٹھ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے۔ اکیاسی لاکھ چودہ ہزار ستانوے طبہ کے گھروں میس دور درشن ، دس لاکھ پنتالیس ہزار دو سو اٹھاسی طلبہ کے گھروں میں ریڈیو کی سہولت موجود ہے اور چار لاکھ اٹھاسی ہزار آٹھ سو چھبیس طلبہ ای میل کا استعمال کررہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے غریب طلبہ کو محکمہ کی جانب سے اسمارٹ فون فراہم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع : سالار
Share this post
