آج ہمارے پولیس کانسٹیبل ذہین اور سنجیدہ ہیں لہذا علاقہ کے عوام پولیس سے اپنے روابط مضبوط کریں تو کم وقت میں بہترین نتیجہ سامنے آسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے محکمہ کی جانب سے کوششیں جاری ہیں اور قانونی سطح پر کارروائی بھی کی جارہی ہے۔ تنظیم کے نائب صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے کہا کہ محکمۂ پولیس اپنی خدمات انجام دے رہی ہے اب عوام کا کام یہ ہے کہ ہم بھی محکمہ کا تعاون کریں ۔ اس موقع پر بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا ، گنگادھر نائک ، سینئر صحافی رادھا کرشنا بھٹ ، ڈی وائی ایس پی شیوا کمار ، سی پی آئی سریش نائک وغیرہ موجود تھے۔
Share this post
