منجیشور۔04/ اپریل۔2018(فکرو خبر نیوز) اسمبلی انتخابات کے موقع پر رقم کے ساتھ شراب بھی بڑی مقدار میں غیر قا نونی طور پر منتقل کی جا تی ہے ،جس کے لئے ایکسائز محکمہ کے افسران بھی اپنی سبک روی کا ثبوت پیش کر تے ہو ئے جگہ جگہ چھاپہ مار کارروائی کر ہے ہیں ،اسی سلسلہ کی ملتی جلتی خبر منجیشور سے آئی ہے ،جہاں ایکسا ئز محکمہ کے لو گوں نے منجیشور گیٹ پر چیکنگ کر تے ہو ئے ایک بائیک سوار کو گرفتار کرلیا ہے۔ جو غیر قانونی طور پر 45 لیٹرشراب منتقل کررہا تھا۔ ،گرفتار شدہ ملزم کی شنا خت سندیپ عرف راگھو (35) کے طور پر کر لی گئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ راگھو اپنی بائیک پر سوار ہو کر شراب اور دارو لئے جا رہا تھاکہ اس دوران منجیشور گیٹ پر محکمہ ایکسایز کے اہلکاروں نے اس کو روکا ، جس کی بنا پر اس نے چھٹکا را حا صل کر نے کے لئے وہاں سے فرار ہو نے کی کو شش کی ،مگر ایکسائز محکمہ کے افسران نے ملزم سمیت اس کی بائیک اور شراب بھی ضبط کر تے ہو ئے پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔
Share this post
