محکمہ ایکسائز نے 1000لیٹر سے زائد شراب ضبط کر لی

کاروار: 08؍اپریل 2018(فکروخبرنیوز)دو مختلف مقامات پر محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کی چھاپہ مار کارروائی انجام دیتے ہوئے 55000ہزار کی شراب ضبط کرنے سمیت ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے ،پہلا معاملہ یہاں کاروار کے شیرواڑہ علاقہ کا بتایاگیا ہے جہاں شبہ کی بنیاد پر محکمہ ایکسائز نے ایک شخص کے مکان پر چھاپہ ماری کی اسی دوران اہلکاروں کو 1000ہزار لیٹر دیسی شراب اور 22.5لیٹر گوا فینی برآمد ہوئی ،جس کی جملہ مالیت بتیس ہزار بتائی جارہی ہے ، اہلکاروں نے شراب تو ضبط کر لی لیکن ملزم پولس کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،وہیں قریب ہی ایک جگہ سے ایکسائز اہلکاروں نے گابت واڑا نامی شخص کے مکان پر چھاپہ ماری کی،جہاں سے اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے 105لیٹر گوا فینی اور 5لیٹر گوا کی بیئر ضبط کر لی جس کی جملہ مالیت 23000ہزار بتائی گئی ہے 

Share this post

Loading...