شہربھٹکل کی تاریخی عمارت’’موہنی بستی ‘‘ کی چھت کا حصہ گرگیا

 

بھٹکل 02؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) شہر بھٹکل کی تاریخی عمارت ’’موہنی بستی‘‘ کی چھت کا ایک حصہ گرگیا ہے۔ فکروخبر کے مطابق آج دوپہر بارہ بجے چھت کے کنارہ کا ایک حصہ گرگیا۔ جین مذہب کے ماننے والوں کا یہ مندر کئی دہائیوں قبل تعمیر کیا گیا تھا۔ اس مندر کی نگرانی اب محکۂ آثارِ قدیمہ کے تحت ہورہی ہے اور اس کے لیے باقاعدہ چوکیدا ر بھی موجود ہیں ۔ آج دوپہر جب وہاں موجود چوکیدار کی ڈیوٹی تبدیل ہورہی تھی تو چھت کا ایک حصہ ٹوٹ کر گرگیا اور قریب تھا کہ اس کے سر پر گرے لیکن اس کی ہوشمندی کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹلا۔ ملحوظ رہے کہ اس عمارت کے کمزور ہونے کے بعد اس میں ایک عرصہ سے داخلہ بھی ممنوع قرار دیا جاچکا ہے اور قریب میں اونچی عمارتوں کی تعمیر پر بھی پابندی ہے تاکہ اس عمارت کومزید کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔

Share this post

Loading...