محمد ناصر رحمن کی اس امتیازی کامیابی پر زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وینکٹیشور لو‘ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر واسکر ‘ڈائریکٹر اکٹنشن مسٹر دھون اور جناب محمد امین نواز صحافی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب محمد ناصر کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہا رکیا ***
محمد نعمان سیول انجینئرنگ کے فائنل امتحان میں نمایاں کامیابی
بیدر۔23؍جون۔(فکرو خبرنیوز)۔محمد نعمان فرزند جناب محمد عبدالمنان مؤظف آڈیٹر گولہ خانہ بیدر نے امسال گرونانک دیو انجینئرنگ کالج(VT.U)بیدر سے سیول انجینئرنگ کے فائنل امتحان میں79فیصد نشانات حاصل کرکے ڈسٹنکشن میں کامیابی حاصل کی ۔اس امتیازی کامیابی حاصل کرنے پر محمد نعمان کو رشتہ داروں اور دوست احباب نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کیلئے دعائے خیر کی ہے کہ اللہ تعالی انھیں زندگی کے ہر امتحان میں کامیاب کرے ۔(آمین)۔***
بیدر کے قدیم شہر میں مُختلف راستوں کی درستگی کیلئے دورہ
بیدر۔23؍جون۔(فکرو خبرنیوز)۔ماہِ رمضان المبارک کے پیشِ نظر ہر سال کی طرح مُختلف بنیادی عوامی مسائل کو حل کروانے کیلئے ضلع بیدر کے اعلی عہدیداروں سے جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ کی گئی تھی ‘محمد فراست علی کی ایما پر کمشنر مجلسِ بلدیہ بیدر مسٹر جگدیش نائیک نے آج بیدر کے قدیم شہر میں مُختلف راستوں کی درستگی کیلئے دورہ کرکے انھیں جلد از جلد مکمل کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔راستوں پر جو اسٹریٹ لائیٹس بند ہیں کو گزشتہ ایک ہفتہ سے تبدیل کیا جارہا ہے ۔صفائی وغیرہ کے خصبوصی انتظامات بھی کئے جارہے ہیں ۔کمشنر بلدیہ نے کہا کہ پانی کی مؤثر سربراہی کیلئے ممکنہ کوشش کی جارہی ہے ۔ان سے پوچھا گیا کہ پانی سپلائی کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے۔بیرون منگل پیٹھ پانی سپلائی کے ساتھ ہی بلدیہ کا نمائندہ وژل(سیٹی) بجاتے ہوئے عوام کو آگاہ کرتا ہے ۔اسی طرز پرقدیم شہر میں عوام کی واقفیت کیلئے ہدایت جاری کرنے کمشنر بلدیہ سے کہا گیا ۔***
28شعبان المعظم کومسجد عثمانیہ میں استقبالِ رمضان پر جلسہ ہوگا
بیدر۔23؍جون۔(فکرو خبرنیوز)۔کاروانِ ادب و مرکزی رحمتِ عالم کمیٹی ضلع بیدر کے زیرِ اہتمام سالانہ عظیم الشان جلسہ’’ استقبالِ ماہِ رمضان و عظمتِ قُرآن‘‘ کے عنوان سے تاریخی مسجدِ عثمانیہ بیدر میں28شعبان المعظم بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء مقرر ہے۔ اس جلسہ کو مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی کاملِ فقہ جامعہ نظامیہ ‘علامہ مولانا خواجہ معین الدین نظامی ‘علامہ مولانا حافظ محمد جاوید نظامی کامل و فاضل جامعہ نظامیہ حیدرآباد اپنے خصوصی خطابات سے سرفراز فرمائیں گے۔عامۃ المسلمین سے اس متبرک جلسہ میں کثیر تعداد میں وقتِ مقررہ پر شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔
Share this post
