شروا علاقے کے پولیس انسپکٹر اشوک پی بیلمن نے پیلاٹکے نامی علاقے میں گشت کررہے تھے کہ شک کی وجہ سے اس شخص کا پیچھا کرنے لگے اورگھات میں لگا کر اس کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جارہاہے کہ ملزم پہلے پہل خواتین کو اعتماد میں لینے کے لیے محبت کے نام پر قریب کرتا تھا اور سیروتفریح کے لیے لے جاکرخوب سخاوت دکھاکر اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا، پھر کسی بہانے سیر وتفریح کے لیے ساتھ میں لانے کے بعد خواتین سے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوجایا کرتا تھا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف اڈپی ،منیپال اور پانڈیشور پولیس تھانے میں شکایت درج ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
Share this post
