مودی سرکار ملک کے جمہور ی مستقبل کے لئے بڑا خطرہ : مسلم مشاورتی کونسل(مزید اہم ترین خبریں )

وزیر اعظم کی رہائش گاہ سے تقریباً پچیس کلو میٹر کی دوری پر اٹالی گاؤں میں عدالتی فیصلہ کی اَن دیکھی کرتے ہوئے ہندو شدت پسندوں نے جس طرح سے وہاں کی مسلم اقلیت اور ان کی عبادت گاہ کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے تہس نہس کرنے کی مجرمانہ جسارت کی ہے وہ اس ملک کے آئین اور عدلیہ کی تذلیل ہی نہیں بلکہ ملک کو توڑڈالنے کی بھیانک سازش بھی معلوم ہوتی ہے، آرایس ایس کے اقلیتی ونگ کے سربراہ عمیرالیاسی کی قیادت میں جانے والا وفد اور اسکی خوشامدانہ ملاقات کیا اٹالی کے مسلم متاثرین ومجروحین اور پوری ملت اسلامی کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف نہیں ہے ؟ اگر ہاں ! تو ایسے میر جعفروں اور میر صادقوں کی سزا کیا ہو اس کا تعین ملت کو کرنا ہی ہوگا ،ورنہ آرایس ایس کے مکروہ ایجنڈے کے نفاذ میں یہی لوگ جلد ہی کوئی بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں جو پوری ملت کے لئے تباہ کن ہوگا اور ملک کی کسی بھی متوقع نئی تقسیم کی اساس ثابت ہوگا۔صدرکونسل مولانا محمدانور علی قاسمی کے حوالہ سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ وفد کی غیرت ایمانی کا تقاضا تو یہ تھا کہ اٹالی اورپورے سال میں ملک بھر کے تقریباً ۷۰۰فرقہ وارانہ فسادات کے بارے میں وزیر اعظم سے احتجاج کرتے اور ملک کے روایتی اور جمہوری تانے بانے پر اس کے منفی اثرات سے واقف کراتے لیکن ایسا نہ کرکے انہوں نے ملک کے موجودہ حالات پر وزیراعظم کو بہتر حکمرانی کے لئے مبارک باد پیش کی جوصورت حال کو مزید بگاڑنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے جبکہ وزیر اعظم کی خاموشی سے ہندوشدت پسندوں کے حوصلہ پہلے ہی بہت بلندہیں اور ہزاروں سال کا مثالی بھائی چارہ اور آپسی محبت بھی بدترین کڑواہٹوں کی نذر ہوتا دکھائی پڑرہا ہے جو نہ صرف ملک کے جمہوریت پسندوں اور روایتی بھائی چارہ میں ملک وقوم کی بقاوسلامتی کا خواب دیکھنے والوں کے لئے تشویش کا باعث ہے اور ملک کے جمہوری مستقبل کے لئے خطرناک الارم بھی ہے ۔جسے ملک کا کوئی بھی فرد کسی بھی طوربرداشت نہیں کرسکتا۔ 


مظفرنگر۔مظفرنگر میں خاتون سمیت سات سالہ بچے کا قتل

مظفرنگر۔08جون(فکروخبر/ذرائع )شاملی ضلع کے جھون جھانا علاقے میں جمعہ سے لاپتہ سات سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے آج بتایا کہ فیض کی لاش گاؤں کے کھیت سے کل برآمد ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ اندیشہ ہے کہ اس کا گلا دبا کر قتل کیاگیا ہے۔ پولیس نے اس بابت نا معلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ اس درمیان ایک دیگر واردات میں کل ضلع کے کٹی گاؤں کے نزدیک ایک چالیس سالہ خاتون اپنے بھتیجے کے ساتھ کہیں جا رہی تھی تبھی کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے اس کا گولی مارکر قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کی شناخت ببلی کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اس کے بھتیجے سنجے سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔ جو واردات کے وقت اس کے ساتھ موجود تھا۔ 


فتح پور۔سابق رکن اسمبلی پر قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام

فتح پور۔08جون(فکروخبر/ذرائع )صدر تحصیل علاقے کے بروئی گاؤں میں اہم سڑک کے مشرقی جانب لودھی کنبہ کی قبرستان (جس میں کئی سمادھی بنی ہوئی ہے) کو سماج وادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی منہدم کرا کر پلاٹنگ کر کے فروخت کرنا چاہتے ہیں یہ الزام متاثرہ لودھی کنبہ کے ممبران نے لگاتے ہوئے بتایا کہ سابق رکن اسمبلی ان کے بزرگوں کی قبرستان کے ساتھ ساتھ گاؤں سماج کی زمین پر بھی قبضہ کر رہے ہیں۔ جس میں لیکھ پال ، قانون گو اور کوتوالی پولیس بھی مدد کر رہی ہے۔ متاثر کنبہ نے بتایا کہ مخالفت کرنے پر اسے دھمکی دی جا رہی ہے۔قبرستانوں اور گاؤں سماج کے آس پاس تھوڑی سی زمین خرید کر پھر دھیرے سے روینیو محکمہ کے افسران اور ملازمین اور مقامی پولیس کو ملا کر قبرستان اور گاؤں سماج کی زمین کو ہتھیاکر پلاٹنگ کے ذریعہ فروخت کرنے کا کام زمین مافیا ہی نہیں بلکہ کچھ سفید پوش لیڈ ر بھی کر رہے ہیں۔ 


بریلی۔آر پی ایف کے جوانوں کی پٹائی سے نوجوان زخمی

بریلی۔08جون(فکروخبر/ذرائع ) رات کے وقت آر پی ایف کے جوان نے سٹی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک نوجوان کو پکڑ کر اس کی جم کر پٹائی کر دی ۔ اس سے اس کی حالت بگڑ گئی ۔ زخمی کو ضلع اسپتال میں بھرتی کرایاگیا۔ اترکھنڈ کے کاشی پور گولر بھوج کے رہنے والے زہیب ولد شکیل کو گزشتہ شب ضلع اسپتال میں داخل کرایاگیا ۔کنبہ والوں نے بتایا کہ وہ پانچ جون کو سٹی اسٹیشن کے پاس ماموں کے گھرآیاتھا۔ کل شام کو پتہ چلا کہ زہیب کو رات میں آر پی ایف کے جوان نے پکڑ کر اس کی پٹائی کی ۔


لکھنؤ ۔چلتی کار میں لگی آگ،کوئی جانی نقصان نہیں

لکھنؤ ۔08جون(فکروخبر/ذرائع)پارہ علاقے میں اتوار کو ایک چلتی کارمیں آگ لگ گئی۔ کار مالک بیوی بچوں کے ساتھ کانپور جارہاتھا۔ کارمیں آگ لگی دیکھ کر ایک پولیس ملازم نے شور مچایا تب میاں بیوی کار سے نکل کر بھاگے۔ کار میں گیس کٹ لگی ہوئی تھی۔ بازار کھالہ میں رہنے والے محمد اختر کنبہ کے ساتھ سینٹرو کار سے کانپور جارہے تھے۔ تبھی رنگ روڈ پر پہنچتے ہی ان کی کار کے پیچھے آگ کے شعلے نکلنے لگے۔ یہ نظارہ پارہ تھانہ کے سپاہی سمت کمار نے دیکھا تو اس نے شور مچایا۔ پولیس اہل کار کی آواز سن کر کار روک دی اور بیوی بچوں کے ساتھ کار کے اندر سے نکل کر بھاگے۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے کار کو اپنی زد میں لے لیا۔


کانپور۔کار میں ڈمپر نے ماری ٹکر،۲ افرادہلاک،۲زخمی

کانپور۔08جون(فکروخبر/ذرائع )اکبر پور تھانہ حلقہ میں اس وقت افرا تفری مچ گئی جب پکھرایا کے نزدیک قومی شاہراہ ۔ ۵۲ پر ایک تیز رفتار شکر لدے ٹرک نے کار میں ٹکر مار دی ۔ حادثہ میں کا رسوار دو ڈاکٹروں کی موقع پر موت ہو گئی جب کہ دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ حادثہ میں کار ٹرک کے نیچے پھنس گئی جس میں آگ لگ گئی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے خطرناک شکل اختیار کر لی اور تھوڑی ہی دیر میں ٹرک جلنے لگا ۔ اطلاع پاکر موقع پرفائر برگڈ کی تین گاڑیاں پہنچ اور سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ اتوار کی صبح شہزادپور تھانہ علاقے کے ہائے وے شکر سے لداہوتیز رفتار ٹرک اچانک بے قابو ہو گیا ۔ جس سے مخالف سمت سے کار سے ٹکرا گیا۔ کا ر کا آگے کا حصہ ٹرک میں پھنسے سے تقریباً سو میٹر تک ہائے وے پر رگڑتی چلی گئی جس سے نکلی چنگاری سے ٹرک میں آگ لگ گئی کچھ ہی دیر میں آگ نے پورے ٹرک کو اپنی زد میں لے لیا۔ فائر برگیڈ افسر شیو دمن کے مطابق آگ نے ٹرک کو پوری طرح سے اپنی زد میں لے لیا۔ آئینی شاہدین کے مطابق ٹرک پوری طرح بے قابو ہو چکا تھا۔ ٹکر لگنے کے بعد ٹرک میں کار پھنسنے کے بعد بھی وہ نہیں رکا۔ حادثے میں چارڈاکٹر سوار دو ڈاکٹروں کی موت ہو گئی جب کہ دو دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئی ۔ اکبر پور تھانہ انچارج نے بتایا کہ متوفین میں کوٹا کا ویبھو جین اور مہاراشٹر کا کشل مارواڑی ہے۔ وہیں ڈاکٹر برجیش سنگھ اور ایک دیگر ڈاکٹر سنگین طور پر زخمی ہے ۔ جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اور متوفین کے کنبہ والوں کو حادثہ کی اطلاع دے دی گئی ۔ موقع سے ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ وہیں آگ سے شکر لدا ٹرک جل کرخاک ہو گیا ۔ ٹرک کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ 


بھدوئی۔ٹرک سے کچل کر پرنسپل کی موت

بھدوئی۔08جون(فکروخبر/ذرائع  )سڑک پار کرتے وقت ٹرک کی زد میں آجانے سے ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل کی موت ہوگئی اس حادثہ ناراض بھیڑ میں پتھراؤ اور آگ زنی کی ۔ جواب میں پولیس نے بھی لاٹھی چارج کیا۔ یہ حادثہ اتر پردیش کے بھدوئی ضلع کے گوپی گنج تھانہ علاقے میں آج ہوا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اروناچل پردیش کے ویسٹ سیان ضلع میں ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل کملا شنکر بند (۴۵)گوپی گنج تھانہ حلقہ میں لالا نگر ٹول پلازا کے نزدیک سڑک پار کر رہے تھے تبھی ایک ٹرک نے ان کی موٹر سائیکل میں ٹکر مار دی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران بندھ کی موٹر سائیکل ٹرک میں پھنس کر تقریباً آدھا کلومیٹر تک گھسٹتی رہی ۔ اس موقع پر پرنسپل کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثہ سے ناراض مقامی لوگوں نے لاش کو سڑک پر رکھ کر جام لگانے کی کوشش کی ۔ پولیس کے ذریعہ لاٹھی چارج کئے جانے سے ناراض بھیڑ نے پتھراؤ شروع کر دیااور حادثہ کی وجہ بنے ٹرک کو نذر آتش کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پانچ تھانوں کی پولیس اور افسران موقع پر پہنچے اور بھیڑ کو منتشر کیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ۔ 


فتح پور۔ضلع میں تین لوگوں نے کی خود کشی کی کوشش

فتح پور۔08جون(فکروخبر/ذرائع ) ضلع میں الگ الگ تھانہ حلقوں کے تحت تین لوگوں نے زہریلی شئے کھا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی جنہیں لاش کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایاگیا۔ جہاں ایک کی حالت نازک دیکھ کر اسے کانپور کیلئے ریفر کر دیا گیا ہے ۔ موصول اطلاع کے مطابق کھاگا قصبہ کے رہنے والے بندہ پرساد کے بیٹے چندن نے کل شام کنبہ والوں کی ڈاٹ سے ناراض ہو کر زہریلی شئے کھا لی اسی طرح بندکی کوتوالی حلقہ کے مڈراؤ کے رہنے والے نریندر کے دس سالہ بیٹے ارون نے والدہ سے ڈاٹ ناراض ہو کر زہر کھا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی جب کہ تھریاؤ تھانہ کے بھرت پور گاؤں کے رہنے والے رام سمیر کے ۹۱ سالہ بیٹے سورج سنگھ نے گھریلو جھگڑے سے پریشان ہو کر زہر کھا لیا۔ کچھ لمحہ بعد جب تینوں کی حالت بگڑی تو کنبہ والوں نے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ایمرجنسی میں تعینات ڈاکٹروں نے چندن سنگھ کی حالت تشویش ناک بتاتے ہوئے کانپور میڈیکل کالج کے لئے ریفر کردیا گیا۔

Share this post

Loading...